پے درپے شکست کے بعد لاہور قلندرز کو ایک اور بڑا جھٹکا لگ گیا، اہم ترین غیر ملکی کھلاڑی ساتھ چھوڑ گیا کیونکہ۔۔۔

پے درپے شکست کے بعد لاہور قلندرز کو ایک اور بڑا جھٹکا لگ گیا، اہم ترین غیر ...
پے درپے شکست کے بعد لاہور قلندرز کو ایک اور بڑا جھٹکا لگ گیا، اہم ترین غیر ملکی کھلاڑی ساتھ چھوڑ گیا کیونکہ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شارجہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) تھری میں لاہور قلندرز نے اب تک چار میچ کھیلے ہیں اور پانچ میچوں میں ہی شکست اس کا مقدر بنی ہے لیکن اب اسے ایک اور بڑا جھٹکا لگ گیا ہے اور اہم ترین غیر ملکی کھلاڑی ساتھ چھوڑ کر وطن واپس روانہ ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”لاہور قلندرز اور امپائرز کی یہ سنگین ترین غلطی شکست کی وجہ بنی کیونکہ جب فخر زمان ۔۔۔“ پی ایس ایل میچ میں بڑا ”بلنڈر“ ہو گیا، لاہور قلندرز اور امپائرز نے کیا غلطی کی؟ جان کر فواد رانا اور لاہوری مداح تو کیا ہر پاکستانی غصے سے آگ بگولہ ہو جائے گا 
بنگلہ دیش کے فاسٹ باﺅلر مستفیض الرحمان 4مارچ سے قومی ٹیم کا حصہ بننے کیلئے وطن واپس روانہ ہو جائیں گے ۔ لاہور قلندرز کے ذرائع کے مطابق 22 سالہ مستفیض الرحمان اس سال اپنا پہلا پی ایس ایل کھیل رہے تھے جہاں انہوں نے لاہور قلندرز کے چاروں میچوں میں حصہ لیا تھا اور ٹیم کے بہترین باﺅلر تھے۔

ڈیلی پاکستان کا یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف کھیلے گئے آخری میچ میں سپر اوور بھی مستفیض الرحمان نے ہی کروایا مگر اپنی ٹیم کو فتح دلانے میں ناکام رہے اور آخری گیند پر چھکا کھا کر جیت اسلام آباد یونائیٹڈ کی جھولی میں ڈال دی۔ انہوں نے اب تک 18 کی اوسط سے تین وکٹیں حاصل کیں اور تینوں میچوں میں ان کا اکانومی ریٹ چھ رنز سے کم تھا۔

مزید :

کھیل -PSL -PSL News Update -