اداکارہ سری دیوی کی موت، اب ان کی آخری فلم کیساتھ کیا کیا جائے گا؟ ریلیز نہیں کی جائے گی بلکہ۔۔۔ انتہائی حیران کن خبر آ گئی

اداکارہ سری دیوی کی موت، اب ان کی آخری فلم کیساتھ کیا کیا جائے گا؟ ریلیز نہیں ...
اداکارہ سری دیوی کی موت، اب ان کی آخری فلم کیساتھ کیا کیا جائے گا؟ ریلیز نہیں کی جائے گی بلکہ۔۔۔ انتہائی حیران کن خبر آ گئی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ انڈسٹری لیجنڈ اداکارہ سری دیوی کی موت کا غم کبھی نہیں بھلا سکے گی جو بھارت کی پہلی خاتون سپرسٹار تھیں۔ 80 اور 90 کی دہائی میں لاکھوں دلوں پر راج کرنے والی اداکارہ دبئی میں ہوٹل کے باتھ ٹب میں حادثاتی طور پر ڈوب کر انتقال کر گئیں۔

I will Miss you a lot ❤️

A post shared by Manish Malhotra (@manishmalhotra05) on

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”لاہور قلندرز اور امپائرز کی یہ سنگین ترین غلطی شکست کی وجہ بنی کیونکہ جب فخر زمان ۔۔۔“ پی ایس ایل میچ میں بڑا ”بلنڈر“ ہو گیا، لاہور قلندرز اور امپائرز نے کیا غلطی کی؟ جان کر فواد رانا اور لاہوری مداح تو کیا ہر پاکستانی غصے سے آگ بگولہ ہو جائے گا 

ان کی آخری فلم ’آنند ایل رائے‘ کی ’زیرو‘ ہے جس میں شاہ رخ خان، کترینہ کیف اور انوشکا شرما مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق سری دیوی کی موت نے ڈائریکٹر و پروڈیوسر کرن جوہر پر کافی گہرا اثر چھوڑا ہے جو اپنی اگلی فلم میں سری دیوی کو بھی شامل کرنا چاہتے تھے۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق کرن جوہر کی نئی فلم ”شدت“ میں سری دیوی، سنجے دت، ورون دھون اور عالیہ بھٹ کو مرکزی کرداروں میں کاسٹ کرنا تھا جبکہ فلم کی ڈائریکٹر ابھیشیک ورمن نے دینا تھی۔ گمراہ کے بعد ’دھرمنا پروڈکشن‘ کیساتھ سری دیوی کی یہ پہلی فلم ہوتی۔

ڈیلی پاکستان کا یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

کرن جوہر کپور خاندان کے بہت قریب سمجھے جاتے ہیں اور غم کے ان لمحات میں فیملی کے شانہ بشانہ رہے جبکہ وہ پہلے شخص تھے جنہوں نے سری دیوی کی موت کی خبر ملنے کے بعد جھانوری کپور اور خوشی کپور سے ملاقات کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کرن جوہر نے سری دیوی کی دونوں بیٹیوں، جھانوی کپور اور خوشی کپور کی ذمہ داری لے لی ہے جبکہ وہ اس سے پہلے ہی جھانوی کپور کو بالی ووڈ انڈسٹری میں متعارف بھی کروا رہے ہیں۔

مزید : تفریح