ایف بی آر نے مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل پر سیلز ٹیکس میں اضافہ کردیا

ایف بی آر نے مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل پر سیلز ٹیکس میں اضافہ کردیا
ایف بی آر نے مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل پر سیلز ٹیکس میں اضافہ کردیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(ویب ڈیسک) ایف بی آر نے یکم مارچ سے مٹی کے تیل اور لائٹ سپیڈ ڈیزل پر سیلز ٹیکس بڑھا دیا۔فیڈریل بورڈ آف ریونیو نے یکم مارچ 2018 سے مٹی کے تیل پر سیلز ٹیکس فی لیٹر 7 فیصد سے بڑھا کر 17 فیصد کردیا اور لائٹ سپیڈ ڈیزل پر سیلز ٹیکس 7.5 فیصد سے بڑھا کر 17 فیصد کردیا ہے۔

ایف بی آر نے پیٹرول پر سیلز ٹیکس 17 فیصد اور ہائی سپیڈ ڈیزل پر 25.5 فیصد پر ہی برقرار رکھا ہے۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے سیلز ٹیکس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ حکومت نے بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے جس میں مٹی کا تیل 6 روپے 28 پیسے اور لائٹ ڈیرل ایک روپیہ فی لیٹر مہنگا کیا گیا ہے۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

مزید : بزنس /علاقائی /اسلام آباد