پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں تب بھی شریک نہیں ہوا جب نواز شریف وزیر اعظم تھے: چوہدری نثار

پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں تب بھی شریک نہیں ہوا جب نواز شریف وزیر اعظم تھے: ...
پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں تب بھی شریک نہیں ہوا جب نواز شریف وزیر اعظم تھے: چوہدری نثار

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ ان کا پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنا کوئی خبر نہیں ہے کیونکہ وہ اس وقت بھی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شریک نہیں ہوئے جب نواز شریف وزیر اعظم تھے۔

سینیٹ الیکشن کیلئے ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد قومی اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ وہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں گزشتہ 4 سال سے نہیں گئے، وہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں اس وقت بھی نہیںگئے جب نواز شریف وزیر اعظم تھے، پارلیمانی پارٹی اجلاس میں شرکت نہ کرنا اب کیسے ایشو بن گیا؟ یہ کوئی خبر نہیں ہے۔

چوہدری نثار ایسی جگہ پہنچ گئے کہ نواز شریف کی بھی خوشی کی انتہا نہ رہے گی 

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے گزشتہ روز ہونے والی ملاقات کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ وزیر اعظم سے ملاقات ضرور ہوئی لیکن ووٹ ڈالنے کے معاملے پر بات نہیں ہوئی’ ہماری بائی چانس (اچانک) ملاقات ہوئی‘۔

ہارس ٹریڈنگ کے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا کہ وہ اس معاملے سے لاعلم ہیں اور اگر ہارس ٹریڈنگ ہوئی ہے تو اس معاملے پر متعلقہ اداروں کو کردار ادا کرنا چاہیے۔

”آپ کل سینیٹ انتخاب میں آ رہے ہیں ؟“ شاہد خاقان عباسی نے چوہدری نثار سے چلتے چلتے یہ سوال پوچھا تو انہوں نے کیا جواب دیا ؟ سن کر نوازشریف بھی حیران رہ جائیں گے 

میڈیا ٹاک کے دوران چوہدری نثار کا ایک صحافی کے ساتھ دلچسپ مکالمہ بھی ہوا۔ صحافی نے سوال کیا ’اب شہباز شریف صدر ہیں، کیااب  آپ فرنٹ فٹ پر کھیلیں گے  یا بیک فٹ پر ہی رہیں گے ‘ جس پر چوہدری نثار نے کہا’ میں کرکٹ تو نہیں کھیل رہا جو فرنٹ فٹ پر آﺅں‘۔ صحافی نے ترکی بہ ترکی جواب دیا کہ ’ آپ کرکٹ نہیں کھیل رہے لیکن کرکٹر کے دوست تو ہیں‘۔ چوہدری نثار بولے ’ صرف دوست نہیں بلکہ میں خود بھی کرکٹ کھیلتا رہا ہوں‘۔

مزید : Breaking News /اہم خبریں /قومی /سیاست /علاقائی /اسلام آباد