سینیٹ کے اہم ترین الیکشن میں ووٹ کا سٹ کرنے کے لیے عمران خان پارلیمنٹ میں آئیں گے یا نہیں ؟ایسی خبر آگئی کہ تحریک انصاف کے رہنما بھی چکرا جائیں گے

سینیٹ کے اہم ترین الیکشن میں ووٹ کا سٹ کرنے کے لیے عمران خان پارلیمنٹ میں ...
سینیٹ کے اہم ترین الیکشن میں ووٹ کا سٹ کرنے کے لیے عمران خان پارلیمنٹ میں آئیں گے یا نہیں ؟ایسی خبر آگئی کہ تحریک انصاف کے رہنما بھی چکرا جائیں گے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خا ن سینیٹ کے انتخابات میں ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے قومی اسمبلی نہیں آئیں گے کیونکہ انہوں نے ووٹ کاسٹ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی رہنماءشفقت محمود نے اس بات کی تصدیق کی کہ عمران خان مصروفیات کے باعث آج اسمبلی نہیں آسکیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم انتخابات کے لیے تیارہیں، ہارس ٹریڈنگ کی اطلاعات افسوس کی بات ہے،ہارس ٹریڈنگ پاکستان کی جمہوریت پردھبہ ہے اور یہ بات افسوس ناک ہے۔عمران خان اس سے پہلے وزیر اعظم کے چناو¿ کے موقع پر بھی اسمبلی اجلاس سے غیر حاضر رہے۔ قومی اسمبلی میں ان کی ساڑھے چار سال میں حاضری نہ ہونے کے برابر ہے۔

مزید : Breaking News /اہم خبریں /قومی