سینٹ الیکشن خیبرپختونخوا اسمبلی میں پولنگ بوتھ پر ایسی چیز لگا دی گئی کہ ہنگامہ برپا ہوگیا
پشاور (ویب ڈیسک ) خیبرپختونخوا اسمبلی میں پولنگ بوتھ پر پولنگ مانیٹر کرنے کے لئے سکیورٹی کیمرہ لگائے جانے کا انکشاف ہوا جس پر اراکین اسمبلی کے اعتراص کے بعد ٹیپ لگا کر بند کر دیا گیاجبکہ صوبائی وزراءمشتاق غنی اور مظفر سید کا ویسٹ کوٹ اتارکرتلاشی لی گئی جب کہ نگہت اورکزئی تلاشی لینے پر شدید برہم ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز خیبرپختونخوا اسمبلی میں سینٹ الیکشن کی پولنگ کا عمل صبح 9 بجے سے جاری ہو گیا تھا لیکن ابھی 17 ہی ووٹ کاسٹ ہوئے تھے کہ اراکین اسمبلی نے پولنگ ایجنٹوں سے شکایت کی کہ پولنگ بوتھ کے عین اوپر پولنگ کو مانیٹر کرنے کے لئے کیمرہ نصب کیا گیا ہے جو کہ انتہائی نامناسب فعل ہے،ووٹ کاسٹ کرنا ہر رکن اسمبلی کا بنیادی حق ہے کہ وہ جس کو چاہے اس کو دے۔
پولنگ ایجنٹوں نے آدھے گھنٹے تک پولنگ کا عمل روک دیا اورسیکیورٹی طلب کر لی جس کے بعد سکیورٹی عملے نے ایوان میں سیڑھی لا کر پولنگ بوتھ پر لگے کیمرے پر ٹیپ لگائی اور دوبارہ پولنگ ایجنٹوں کو دکھا کر تسلی کرائی ، پولنگ کا عمل آدھے گھنٹے کی تاخیر کے بعد دوبارہ شروع کردیاگیا۔