”بس بہت ہو گیا، اب آ جاﺅ۔۔۔“ لاہور قلندرز کی ٹیم نے مسلسل شکستوں کے بعد ایسے غیر ملکی باﺅلر کو بلا لیا جس کا نام سن کر ہی بلے باز پریشان ہو جاتے ہیں، لاہوریوں کو نئی امید مل گئی

”بس بہت ہو گیا، اب آ جاﺅ۔۔۔“ لاہور قلندرز کی ٹیم نے مسلسل شکستوں کے بعد ایسے ...
”بس بہت ہو گیا، اب آ جاﺅ۔۔۔“ لاہور قلندرز کی ٹیم نے مسلسل شکستوں کے بعد ایسے غیر ملکی باﺅلر کو بلا لیا جس کا نام سن کر ہی بلے باز پریشان ہو جاتے ہیں، لاہوریوں کو نئی امید مل گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شارجہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز لاہور قلندرز رواں سیزن میں پہلی فتح حاصل کرنے میں اب تک ناکام ہے جبکہ فاسٹ ان کی ٹیم میں شامل بنگلہ دیشی فاسٹ باﺅلر مستفیض الرحمان بھی اپنی قومی ٹیم میں شمولیت کیلئے واپس جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”لاہور قلندرز اور امپائرز کی یہ سنگین ترین غلطی شکست کی وجہ بنی کیونکہ جب فخر زمان ۔۔۔“ پی ایس ایل میچ میں بڑا ”بلنڈر“ ہو گیا، لاہور قلندرز اور امپائرز نے کیا غلطی کی؟ جان کر فواد رانا اور لاہوری مداح تو کیا ہر پاکستانی غصے سے آگ بگولہ ہو جائے گا 
مستفیض الرحمان کی واپسی کے باعث لاہور قلندرز نے اپنی ٹیم میں جنوبی افریقی باﺅلر کائل ایبٹ کو شامل کر لیا ہے جو جنوبی افریقہ کی قومی ٹیم کے علاوہ لسٹ اے میں 112 ٹی 20 میچ کھیل چکے ہیں جبکہ ماضی میں انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے علاوہ بنگلہ دیش پریمیر لیگ (بی پی ایل) میں بھی شریک ہو چکے ہیں۔

ڈیلی پاکستان کا یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
انہوں نے لسٹ اے میں 112 ٹی 20 میچ کھیل کر 29 رنز کی اوسط اور 8رنز کے اکانومی ریٹ کے ساتھ 106 وکٹیں حاصل کی ہیں جبکہ یہ پہلا موقع ہے کہ وہ پی ایس ایل میں کسی ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔

مزید :

کھیل -PSL -PSL News Update -