سینیٹ الیکشن ، ایم کیو ایم کے 6 ارکان نے پیپلز پارٹی کے امیدوار کو ووٹ کاسٹ کردیا

سینیٹ الیکشن ، ایم کیو ایم کے 6 ارکان نے پیپلز پارٹی کے امیدوار کو ووٹ کاسٹ ...
سینیٹ الیکشن ، ایم کیو ایم کے 6 ارکان نے پیپلز پارٹی کے امیدوار کو ووٹ کاسٹ کردیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینیٹ الیکشن میں ایم کیو ایم پاکستان کے 6 ارکان سندھ اسمبلی عین وقت پر پارٹی کے ساتھ ہاتھ کرگئے اور پیپلز پارٹی کے امیدوار کو ووٹ کاسٹ کردیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ سندھ اسمبلی میں ووٹنگ سے قبل ایم کیوایم پاکستان نے اپنے تمام ارکان کو سندھ اسمبلی کے ایک کمرے میں جمع کیا اور انہیں ایک ساتھ جاکر ووٹ کاسٹ کرنے کی ہدایت کی تھی تاہم ایم کیوایم پاکستان کے 6 ارکان نے وفاداریاں تبدیل کرلیں۔

ایم کیو ایم پاکستان کے دونوں گروپوں نے سینیٹ انتخابات کے لیے مشترکہ امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم پاکستان کے 6 ارکان نے پارٹی کی ہدایات سے نہ صرف انحراف کیا بلکہ اپنی وفاداریاں تبدیل کرلیں۔ایم کیوایم کے ان 6 ارکان میں 4 خواتین، ایک اقلیتی رکن اور اندرون سندھ کے ایک ایم پی شامل ہیں جنہوں نے پیپلزپارٹی کو ووٹ دیا ۔

مزید : اہم خبریں /قومی /سیاست /علاقائی /سندھ /کراچی