گزشتہ شب لاہور قلندرز کی ٹیم جب باﺅلنگ کر رہی تھی تو فواد رانا کیا کر رہے تھے؟ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

گزشتہ شب لاہور قلندرز کی ٹیم جب باﺅلنگ کر رہی تھی تو فواد رانا کیا کر رہے ...
گزشتہ شب لاہور قلندرز کی ٹیم جب باﺅلنگ کر رہی تھی تو فواد رانا کیا کر رہے تھے؟ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

شارجہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں لاہو رقلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز کی باﺅلنگ کے دوران سب کچھ ٹھیک چل رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”لاہور قلندرز اور امپائرز کی یہ سنگین ترین غلطی شکست کی وجہ بنی کیونکہ جب فخر زمان ۔۔۔“ پی ایس ایل میچ میں بڑا ”بلنڈر“ ہو گیا، لاہور قلندرز اور امپائرز نے کیا غلطی کی؟ جان کر فواد رانا اور لاہوری مداح تو کیا ہر پاکستانی غصے سے آگ بگولہ ہو جائے گا 

باﺅلنگ شاندار رہی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہ ملا۔ پے در پے 3 میچ ہارنے والی ٹیم کے مالک نے چوتھے میچ میں اپنے باﺅلرز کی کارکردگی اس قدر بدلی ہوئی دیکھی تو وہ بھی خوشی سے نہال ہو گئے اور ناصرف اچھل اچھل کر تالیاں بجاتے رہے بلکہ یاسر شاہ کی طرح بھنگڑا ڈالنے کی کوشش بھی کی۔

میچ کا نتیجہ توقعات کے برعکس نکلا اور لاہور قلندرز کو پھر شکست ہو گئی جس کے بعد فواد رانا کی یہ ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں اور پاکستان ’ٹرولنگ‘ کے بجائے ان سے محبت اور ہمدردی کا اظہار کر رہے ہیں۔

مومی پرنس نامی صارف نے لکھا ”مذاق اپنی جگہ لیکن میں اس شخص کیلئے واقعی بہت دکھ محسوس کر رہا ہوں۔۔۔ یہ منفی روئیے کے بغیر ایک مست ملنگ شخص ہے۔ مجھے آپ بہت پسند ہیں رانا صاحب۔۔۔“

شبیر بلوچ نے لکھا ”سمیسٹر کے آغاز سے سالانہ امتحانات کی رات تک۔۔۔ اس شخص نے صرف ایک میچ میں میرے تمام جذبات کی ترجمانی کی ہے“

جاوید نے لکھا ”رانا جی معاف کرنا غلطی مارے سے ہو گئی۔۔۔ یہ موجی مستی پسند کرنے والے شخص ہیں۔ میرا یقین کریں یا نہ کریں لیکن لاہور قلندرز ایک دن پی ایس ایل چیمین ضرور بنے گی“

ارحم عمر نے لکھا ”لاہور قلندرز نے اچھے خاصے آدمی کو نفسیاتی کر دیا“

ہماءسلیم نے لکھا ”بچوں کی طرح خوش تھا یہ بندہ، مجھے واقعی رانا صاحب کیلئے بہت دکھ محسوس ہو رہا ہے“

ساحل علی خان نے لکھا ”کسی یتیم کھسرے کی بدعا لگی ہے شائد لاہور کو، ورنہ اتنی بھی کسی کی بری قسمت نہیں ہوتی“

نادر حیات نے لکھا ”یار یہ ذہنی طور پر بہت مضبوط شخص ہے۔ سلام ہے انہیں“

عثمان شاہد نے لکھا ”یار میں چاہتا تھا کہ میچ ختم ہونے کے بعد رانا صاحب ایسا کریں“

عمیر عارف نے لکھا ”اس شخص کیلئے بہت دکھ محسوس ہو رہا ہے“

نعمان زاہد نے لکھا ”مجھے واقعی اس شخص کو بہت پسند کرتا ہوں اور صرف رانا صاحب کی وجہ سے لاہور قلندرز کو فائنل میں دیکھنا چاہتا ہوں“

ذنیر خواجہ نے لکھا ”بھائی عمر اکمل کو خریدنے سے بہتر تھا کہ صدقہ دیدیتے شائد ٹیم جیت جاتی“

فراز نے لکھا ”واقعی میں بہت ہی زبردست آدمی ہے۔۔۔ ہمیں رانا صاحب سے پیار ہے“

مزید : کھیل /PSL /PSL News Update