عدلیہ کے فیصلوں کا احترام کرتے ہیں، نواز شریف کی نااہلی بھی قبول کی : وزیر اعظم کا کہوٹہ میں یونیورسٹی کے قیام کا اعلان

عدلیہ کے فیصلوں کا احترام کرتے ہیں، نواز شریف کی نااہلی بھی قبول کی : وزیر ...
عدلیہ کے فیصلوں کا احترام کرتے ہیں، نواز شریف کی نااہلی بھی قبول کی : وزیر اعظم کا کہوٹہ میں یونیورسٹی کے قیام کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کہوٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہوٹہ میں یونیورسٹی کے قیام کا اعلان کردیا، کہتے ہیں پورے ملک میں صرف ن لیگ کے ترقیاتی کام نظر آرہے ہیں، عدلیہ کے فیصلوں کا احترام کرتے ہیں، نواز شریف کی نااہلی کا فیصلہ بھی قبول کیا حالانکہ عوام نے اسے قبول نہیں کیا،انھیں یقین ہے کہ عوام کی محبت جولائی 2018 میں نوازشریف کو سرخرو کرے گی،عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کرینگے، ن لیگ کی حکومت عوام کی محبت اور ووٹوں کا نتیجہ ہے۔ 
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہوٹہ میں عوامی اجتماع میں یونیورسٹی کے قیام کااعلان کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کرسکتا ،کہوٹہ میں ایک معیاری یونیورسٹی قائم کی جائے گی اور اگلے تین ماہ میں یونیورسٹی کی تعمیر کا کام شروع ہوجائے گا، نواز شریف کی طرح خدمت کے سلسلے کو آگے بڑھایا، کہوٹہ ہسپتال کومعیاری بنایا جائے گا اور مزید فنڈز دیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ عوام کی طاقت سے پاکستان مسلم لیگ نون نے حکومت بنائی، نوازشریف عوام کے ووٹوں سے وزیر اعظم بنے لیکن 4سال بعد عدالت کا فیصلہ آیا اور منتخب وزاعظم کو چلتاکردیاگیا،وہ عدلیہ کے فیصلوں کا احترام کرتے ہیں، اس فیصلے سے کوئی اتفاق نہیں کرتا لیکن اس فیصلے کو بھی قبول کیا گیا،عوام کا فیصلہ اہم ہوتا ہے،عوامی فیصلے کے اثرات عوام تک پہنچتیہیں، ن لیگی حکومت نے پاکستان کی معیشت کو مضبوط کیا ہے،ملکی معیشت مضبوط ہوگی تو روزگار ملے گا۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کہوٹہ میں بجلی کے کام کیلئے فنڈز جاری کردیے گئے ہیں، پچھلے 3 سال کی ترقی سب کے سامنے ہے ،آج کہوٹہ کے ہر گاؤں میں گیس مل رہی ہے، ہم نے ہمیشہ خدمت کی سیاست کوفروغ دیا۔
انہوں نے کہا کہ وہ بطور وزیر اعظم پہلی باراپنے حلقے میں آئے ہیں ،کہوٹہ میرا اپنا گھر ہے،کہوٹہ میں موجود ہسپتال کو مزید فنڈز دینگے،آج ہر یوسی میں گیس پہنچائی جارہی ہے،علاقے میں بجلی کے منصوبے مکمل کرلئے گئے ہیں،ن لیگ کے ترقیاتی کام کسی سے ڈھکے چپھے نہیں جبکہ ن لیگ نے ہمیشہ خدمت کی سیاست کو فروغ دیا،حلقے میں جو بھی ترقیاتی کام ہوئے وہ سارے ن لیگ نے کرائے ، پورے ملک میں ن لیگ کے ترقیاتی کام ہی نظر آرہے ہیں اور گزشتہ حکومتوں کاکوئی کام نظرنہیں آتا۔