عائشہ گلالئی نے بھی سینیٹ الیکشن میں ووٹ ڈال دیا، کس کو دیا ؟ ن لیگ یا پی ٹی آئی کو نہیں بلکہ ۔ ۔ ۔ انتہائی حیران کن خبرآگئی

عائشہ گلالئی نے بھی سینیٹ الیکشن میں ووٹ ڈال دیا، کس کو دیا ؟ ن لیگ یا پی ٹی ...
عائشہ گلالئی نے بھی سینیٹ الیکشن میں ووٹ ڈال دیا، کس کو دیا ؟ ن لیگ یا پی ٹی آئی کو نہیں بلکہ ۔ ۔ ۔ انتہائی حیران کن خبرآگئی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف جی کی سربراہ عائشہ گلالئی بھی سینیٹ کے الیکشن میں ووٹ ڈالنے کے لیے پہنچ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی 52 نشستوں کیلئے چاروں صوبائی اسمبلیوں اور قومی اسمبلی میں پولنگ جاری ہے جو تھوڑی دیر بعد ختم ہونے والا ہے (تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں) ۔ ایسے میں عائشہ گلالئی بھی رائے شماری میں حصہ لینے کے لیے قومی اسمبلی میں پہنچ گئیں اور اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

ووٹنگ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عائشہ گلالئی نے کہاکہ انہوں نے پیپلزپارٹی کے امیدوار کو ووٹ دیاتاہم اس دوران بھی مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف پر طنز کے نشتر چلائے۔ ان کاکہناتھاکہ عمران خان اور نوازشریف دونوں ہی دشنام طرازی کی سیاست کررہے ہیں۔

عائشہ گلالئی نے  کہاکہ لیڈررول ماڈل ہوتا ہے،انسان کے قول اور فعل میں تضاد نہیں ہونا چاہئیے، عمران خان کوآج اسمبلی آناچاہئیےتھا، سیاستدان ہمارے ہاں رول ماڈل ہوتے ہیں، جو گھر بیٹھے تنخواہیں لے رہے ہیں، یہ بھی ایک  مثال بنا رہے ہیں۔

ان کاکہناتھا کہ سینیٹ الیکشن کیلئے امیدوار خود عمران خان نے نامزد کیا تھا اور ووٹ دینے نہیں آئے، اس سے پہلے الیکشن کمیشن میں شیخ رشید کو ووٹ نہ دینے پر میرے خلاف ریفرنس بھیجا گیا لیکن وہ خود اس وقت بھی نہیں آئے تھے، پاکستانی قوم کی بدقسمتی ہے کہ ایسے لوگ مسلط ہیں جن کے قول و فعل میں تضاد ہے۔

مزید : سیاست /اہم خبریں /قومی