”کیا روحانی پیشوا نے سینیٹ کا ووٹ ڈالنے سے منع کیا “ آج پارلیمنٹ کے بجائے نجی ہوٹل میں پہنچنے پرصحافی نے عمران خان سے سوال کیا تو آگے سے کپتان نے ایساکام کردیا کہ بشریٰ بی بی بھی دنگ رہ جائیں گی

”کیا روحانی پیشوا نے سینیٹ کا ووٹ ڈالنے سے منع کیا “ آج پارلیمنٹ کے بجائے ...
”کیا روحانی پیشوا نے سینیٹ کا ووٹ ڈالنے سے منع کیا “ آج پارلیمنٹ کے بجائے نجی ہوٹل میں پہنچنے پرصحافی نے عمران خان سے سوال کیا تو آگے سے کپتان نے ایساکام کردیا کہ بشریٰ بی بی بھی دنگ رہ جائیں گی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے سینیٹ کے الیکشن میں ووٹ نہ ڈالنے کا فیصلہ کیا ۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق عمران خان آج راولپنڈی کے نجی ہوٹل پہنچے تو وہاں موجود ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ کیا روحانی پیشوا نے سینیٹ کا ووٹ ڈالنے سے منع کیا ہے ؟،اس پر عمران خان غصے کی حالت میں سوال کا جواب دئیے بغیر وہاں سے چلے گئے۔اس سے قبل پی ٹی آئی رہنما شفقت محمود نے تصدیق کی تھی کہ عمران خان مصروفیات کے باعث آج اسمبلی نہیں آسکیں گے۔عمران خان اس سے پہلے وزیر اعظم کے چناو کے موقع پر بھی اسمبلی اجلاس سے غیر حاضر رہے۔ قومی اسمبلی میں ان کی ساڑھے چار سال میں حاضری نہ ہونے کے برابر ہے۔

مزید : قومی