سینیٹ الیکشن ، تحریک انصاف کا پہلا امیدوار جو کامیاب ہوگیا

سینیٹ الیکشن ، تحریک انصاف کا پہلا امیدوار جو کامیاب ہوگیا
سینیٹ الیکشن ، تحریک انصاف کا پہلا امیدوار جو کامیاب ہوگیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب سے مسلم لیگ ن نے میدان مار لیا اور ایک نشست کے علاوہ باقی تمام نشستوں سے اپنے امیدوار کامیاب کرالیے ہیں جبکہ اسی دوران تحریک انصاف کے امیدوار اعظم سواتی کی کامیابی کی بھی خبرآگئی ۔

غیرسرکاری نتائج کے مطابق اعظم سواتی خیبرپختونخوا سے ٹیکنوکریٹ کی نشست پر کامیاب قرارپائے ہیں۔ یادرہے کہ یادرہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے اعظم سواتی کو دوسری بار سینٹ کا ٹکٹ دے دیا‘ یہ اس سے قبل جے یو آئی (ف) کی مدد سے بھی سینیٹر بن چکے ہیں‘ یہ 2018ءمیں چوتھی بار سینیٹر بنے ہیں۔

سینٹ الیکشن کے نتائج کی تفصیلی خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

دوسری طرف فاٹاسے فاٹا اتحاد کے چاروں امیدوارکامیاب قرارپائے ہیں، کامیاب ہونیوالوں میں ہدایت اللہ، شمیم آفری، بلال الرحمان اور مرزا محمد آفریدی شامل ہیں۔

مزید : اہم خبریں /سیاست