ملتان سلطانزنے کوئٹہ گلیڈئیٹرز کو شکست دے دی

ملتان سلطانزنے کوئٹہ گلیڈئیٹرز کو شکست دے دی
ملتان سلطانزنے کوئٹہ گلیڈئیٹرز کو شکست دے دی

  

شارجہ (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان سپر لیگ تھری کے تیرھویں میچ مٰیں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈئیٹرز کو 9وکٹوں سے شکست دے دی ،کوئٹہ کی جانب سے 103رنز کاہدف ملتان نے ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔

103رنز کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی جانب سےکمار سنگاکار اور احمد شہزاد میدان میں آئے اور انہوں نے کوئٹہ گلیڈئیٹرز باولز کو لائن اینڈ لینتھ ہی بلادی اور میدان کے چاروں طرف بہترین شارٹس کھیلے تاہم احمد شہزاد35گیندوں پر27رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے جس کے بعد کپتان شعیب ملک نے سنگاکارا کے ساتھ مل کر اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا اور 21 گیندوں پر 26رنز بنائے ،جبکہ کمار سنگاکارا44گیندوں پر51 رنز پر ناقابل شکست رہے ۔

ملتان سلطانز کی واحد گرنے والی وکٹ حسن خان کے حصے آئی۔

اس سے قبل ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تو ان کی پوری ٹیم 15.4اوورز میں102پر ہی آﺅٹ ہوگئی۔ان کی اننگ میںسرفراز احمد30،شین واٹسن19اور محمداللہ15رنز بنانے میں کامیاب رہے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے عمران طاہر اور سہیل تنویر نے 3,3جبکہ جنید خان نے 2اور محمد عرفان اور شعیب ملک کے حصے ایک وکٹ آئی ۔ٹورنامنٹ میں ملتان سلطانز کو اب تک دو میچوں میں کامیابی ملی جبکہ ایک میں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور ایک میچ بارش کے باعث نہیں ہو سکا جس کے باعث ایک پوائنٹ ملا اور کل 5 پوائنٹس کیساتھ پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر ہے۔

ڈیلی پاکستان کا یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے بھی ٹورنامنٹ میں 4 میچز کھیل کر 4 پوائنٹس حاصل کئے ہیں۔ سرفراز الیون کو 2 میچز میں کامیابی اور 2 میں شکست کا سامنا رہا ہے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیلئے میچ میں جیت اہم ہے کیونکہ کامیابی کی صورت میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز دوسری پوزیشن پر آ جائے گی۔

مزید : کھیل /PSL /PSL News Update