” ن لیگ کے منتخب ہونے والے تمام سینٹرز نا اہل ہوجائیں گے کیونکہ۔۔۔“ایسا دعویٰ سامنے آگیا کہ نوازشریف کے واقعی ہوش اڑ جائیں گے

” ن لیگ کے منتخب ہونے والے تمام سینٹرز نا اہل ہوجائیں گے کیونکہ۔۔۔“ایسا ...
” ن لیگ کے منتخب ہونے والے تمام سینٹرز نا اہل ہوجائیں گے کیونکہ۔۔۔“ایسا دعویٰ سامنے آگیا کہ نوازشریف کے واقعی ہوش اڑ جائیں گے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )الیکشن کمیشن کے سابق سیکریٹری کنور دلشاد نے تہلکہ خیز دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے کی روشنی میں مسلم لیگ کے حمایت یافتہ منتخب ہونے والے تمام سینیٹرز فارغ ہو جائیں گے ۔

نجی نیوز چینل دنیا نیوز کی خصوصی ٹرانسمیشن میں انہوں نے کہا کہ سینیٹ کے انتخابات میں منتخب ہونے والے مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ تمام آزاد امید وار فارغ ہو سکتے ہیں کیونکہ سپریم کورٹ نے تفصیلی فیصلے کی روشنی میں کہا تھا کہ نا اہل شخص کنگ میکر نہیں ہو سکتا ۔ان کا کہنا تھا کہ سب جانتے ہیں کہ سینیٹ کے انتخابات کے لیے ٹکٹیں فائنل نواز شریف کے دستخط سے ہوئی تھیں ۔

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ایاز امیر نے کہا کہ اگر ایسا ہو جائے تو اس میں کوئی غلط بات نہیں ہے ،زیادہ سے زیادہ اسمبلی ٹوٹ جائے گی تو دوبارہ انتخاب کر لیں لیکن فائنل فیصلہ سپریم کورٹ نے ہی کرنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم جمہوریت کا راگ تو الاپتے ہیں لیکن ہماری جمہوریت عجیب ہے جہاں اگر فیصلے پسند نہ آئیں تو عدلیہ کے خلاف باتیں ہوتی ہیں ۔

مزید : قومی