”یا تو دولہے کی عمر 8 سال ہے یا پھر اس کا جنرل سٹور ہے کیونکہ۔۔۔“ پاکستانی شخص نے اپنی شادی پر گاڑی کو پھولوں کی بجائے ایسی چیز سے سجا لیا کہ انٹرنیٹ پر دھوم مچ گئی، دیکھ کر آپ بھی بے اختیار کہہ اٹھیں گے ”مجھے بھی دو“

”یا تو دولہے کی عمر 8 سال ہے یا پھر اس کا جنرل سٹور ہے کیونکہ۔۔۔“ پاکستانی ...
”یا تو دولہے کی عمر 8 سال ہے یا پھر اس کا جنرل سٹور ہے کیونکہ۔۔۔“ پاکستانی شخص نے اپنی شادی پر گاڑی کو پھولوں کی بجائے ایسی چیز سے سجا لیا کہ انٹرنیٹ پر دھوم مچ گئی، دیکھ کر آپ بھی بے اختیار کہہ اٹھیں گے ”مجھے بھی دو“

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) شادی کے موقع پر دولہے اور دلہن کو تو خوب تیار کیا جاتا ہے لیکن ان کے علاوہ دولہے کے کمرے اور اس کار کی بھی خاص سجاوٹ کی جاتی ہے جس میں بیٹھ کر دولہا اپنی دلہن کو لینے کیلئے سسرال روانہ ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”لاہور قلندرز اور امپائرز کی یہ سنگین ترین غلطی شکست کی وجہ بنی کیونکہ جب فخر زمان ۔۔۔“ پی ایس ایل میچ میں بڑا ”بلنڈر“ ہو گیا، لاہور قلندرز اور امپائرز نے کیا غلطی کی؟ جان کر فواد رانا اور لاہوری مداح تو کیا ہر پاکستانی غصے سے آگ بگولہ ہو جائے گا 

عموماً کار سجاوت کیلئے پھولوں کا استعمال کیا جاتا ہے تاکہ خوشبو بکھیرتی یہ گاڑی جہاں سے گزرے، دیکھنے والے آنکھیں جھپکنا بھول جائیں لیکن پنجاب کے ایک دولہے نے اپنی گاڑی کی سجاوٹ کیلئے پھولوں کی جگہ ایسی چیز کا استعمال کر لیا کہ جس جس نے دیکھا واقعی دیکھتا ہی رہ گیا۔

پنجاب کے اس دولہے نے اپنی گاڑی کو سجانے کیلئے ”کوکو مو، چاکلیٹ اور لالی پاپ“ کا استعمال کیا اور اسے آپ تازہ ترین سٹائل کیساتھ کیساتھ ’میٹھا ترین‘ سٹائل بھی کہہ سکتے ہیں۔

اس گاڑی میں بیٹھ کر دلہن کے گھر جانے والا دولہا یہ بھی کہہ سکتا ہے کہ ”کوکو مو، نئے گھر چلو“

اس گاڑی کو صرف کوکومو سے ہی نہیں بلکہ ہر اس چیز کو استعمال کرتے ہوئے سجایا گیا تھا جسے دیکھتے ہی بچوں کے منہ میں پانی آ جاتا ہے۔ گاڑی کو پھولوں سے سجانے کی روایت پرانی بھی ہے اور ذرا سوچیں کہ شادی ختم ہوتے ہی پھولوں پر خرچ کیا جانے والا پیسہ بھی ضائع ہو جاتا ہے۔

لیکن اس دولہا نے انتہائی عقلمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان چیزوں کو استعمال کر کے گاڑی کو سجایا کہ ایک تو دولہن بھی خوش ہو جائے گی اور دوسرا شادی ختم ہوتے ہی گاڑی سے تمام چیزیں اتار کر یا تو دولہن کو تحفتاً پیش کر دی جائیں گی یا پھر شادی میں شریک ہونے والے بچوں کی ’عید‘ ہو جائے گی۔

ڈیلی پاکستان کا یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

اس گاڑی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر ہوئیں تو دیکھنے والے حیران ہونے کے علاوہ دلچسپ کمنٹس کے ذریعے اپنے جذبات کا اظہار بھی کرنے لگے۔

ایک صارف نے لکھا ”ہر وہ چیز جسے آپ پیار کرتے ہیں، ایک تصویر میں “

ایک اور صارف نے لکھا ”بچوں کا فائدہ ہو گیا“

ایک صارف کا کہنا تھا ”جب آپ کوکومو سے بہت زیادہ پیار کرتے ہوں“

ایک اور صارف نے لکھا ”میں متفق ہوں! کوئی بھی بچہ صرف مزے کیلئے اس گاڑی کی طرف دوڑ سکتا ہے“

ایک صارف نے دلچسپ کمنٹ کرتے ہوئے لکھا ”یا تو دولہے کا جنرل سٹور ہے یا پھر اس کی عمر 8 سال ہے“

مزید : ڈیلی بائیٹس