”10 سال بعد پیار کا اظہار کیا اور 20 کلو وزن کم کیا لیکن۔۔۔“ بونی کپور نے سلمان خان کے شو میں اپنی ’پریم کہانی‘ سے متعلق کیا کہا اور پھر سری دیوی کی وجہ سے ان کا وزن کیسے بڑھ گیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

”10 سال بعد پیار کا اظہار کیا اور 20 کلو وزن کم کیا لیکن۔۔۔“ بونی کپور نے سلمان ...
”10 سال بعد پیار کا اظہار کیا اور 20 کلو وزن کم کیا لیکن۔۔۔“ بونی کپور نے سلمان خان کے شو میں اپنی ’پریم کہانی‘ سے متعلق کیا کہا اور پھر سری دیوی کی وجہ سے ان کا وزن کیسے بڑھ گیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سری دیوی کی اچانک موت نے ناصرف بالی ووڈ انڈسٹری کو سوگ میں مبتلا کر رکھا ہے بلکہ بھارتی عوام بھی غمگین اور افسردہ ہیں جبکہ ان کی وفات کے بعد نت نئے انکشافات سامنے آ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”لاہور قلندرز اور امپائرز کی یہ سنگین ترین غلطی شکست کی وجہ بنی کیونکہ جب فخر زمان ۔۔۔“ پی ایس ایل میچ میں بڑا ”بلنڈر“ ہو گیا، لاہور قلندرز اور امپائرز نے کیا غلطی کی؟ جان کر فواد رانا اور لاہوری مداح تو کیا ہر پاکستانی غصے سے آگ بگولہ ہو جائے گا 

ان کی موت کے بعد بونی کپور اور سری دیوی کی سلمان خان کے پروگرام ”دس کا دم“ میں شرکت اور اس دوران اپنی ’پریم‘ کہانی کے انکشاف پر مبنی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جسے دیکھنے والے سری دیوی کو یاد کر کے بے اختیار آبدیدہ ہو رہے ہیں۔

اس دوران بونی کپور نے سری دیوی سے پیار کے اظہار اور پھر شادی کے معاملات پر ورشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایا کہ وہ 10 سال تک یکطرفہ محبت میں مبتلا رہے اور بالآخر طویل عرصے بعد ہمت کر کے اپنے پیار کا اظہار کر دیا۔

انہوں نے بتایا کہ پیار کا اظہار کرنے کے بعد محنت اور مشقت کے ذریعے 20 سے 22 کلووزن بھی کم کیا لیکن سری دیوی کے پیار نے ان کے وزن میں ایک مرتبہ پھر اضافہ کر دیا، جب وہ یہ سب کچھ بتا رہے تھے تو ساتھ کھڑی سری دیوی کے چہرے پر آنے والی شرم بھی قابل دید ہے۔

اسی پروگرام کے دوران سلمان خان یہ بھی پوچھتے نظر آئے کہ کیا کوئی اس بات پر یقین کرتا ہے کہ شادیاں جنت میں ہوتی ہیں یا جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں۔ اور یہی سوال انہوں نے بونی کپور اور سری دیوی کی دونوں بیٹیوں سے بھی پوچھا جو اس وقت کافی چھوٹی تھیں۔

خوشی کپور نے تو اس سوال کا کوئی جواب نہ دیا البتہ جھانوی کپور نے کہا کہ ”میں جانتی ہوں کہ میرے بابا اور ماما جنت میں بنائے گئے۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس /تفریح