سینیٹ الیکشن ، سندھ سے پی پی پی کی 10 ، ایم کیو ایم اور فنکشنل لیگ نے ایک ایک سیٹ جیت لی

سینیٹ الیکشن ، سندھ سے پی پی پی کی 10 ، ایم کیو ایم اور فنکشنل لیگ نے ایک ایک ...
سینیٹ الیکشن ، سندھ سے پی پی پی کی 10 ، ایم کیو ایم اور فنکشنل لیگ نے ایک ایک سیٹ جیت لی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینیٹ الیکشن کیلئے سندھ سے تمام 12 سیٹوں کا نتیجہ مکمل ہو گیا ہے جس میں سے 10 سیٹیں پیپلز پارٹی نے حاصل کر لی ہیں جبکہ ایک ایک سیٹ ایم کیوایم اور فنکشنل لیگ کے حصے میں آئی ہے۔

نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز کےمطابق سندھ اسمبلی سے پیپلز پارٹی کے سابق چیئرمین سینٹ رضا ربانی ، مولا بخش چانڈیو ، امام دین شوقین ، مصطفیٰ نواز کھوکھر جنرل نشست پر کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ خواتین کی مخصوص نشست کرشنا کوہلی ، اقلیت کی نشست پر نور لعل دین ، ٹیکنوکریٹ کی نشست پر پیپلز پارٹی کے سکندر میندھرو کامیاب ہو گئے ہیں ۔جبکہ ایک سیٹ فنکشنل لیگ کے مظفر شاہ نے جیت لی ہے۔

سندھ سے ایم کیوایم مکمل طور پر ہار چکی تھی لیکن فروغ نسیم نے دوبارہ ووٹوں کی گنتی کی درخواست کی جس پر وہ ٹیکنکل بنیادوں پر آگے نکل گئے اور کامیاب قرار پائے جبکہ پیپلز پارٹی کے مرتضی وہاب ٹیکنیکل بنیادوں پر پیچھے رہ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ سینٰٹ انتخابات کو لے کر ایم کیوایم میں شدید لڑائی دیکھنے میں آئی جس کے بعد فاروق ستار کا دھڑا الگ ہو گیا اور بہادرا آباد کے دھڑے نے خالد مقبول صدیقی کو اپنا کنویئنر بنا لیا لیکن اس لڑائی کے باعث جماعت اپنا ہی نقصان کروا بیٹھی ہے اور صرف ایک سیٹ حاصل کرنے میں کامیاب  ہو سکی ہے۔

پنجاب اور بلوچستان میں کس نے مارا میدان اور کون ہے آگے آگے ،سینیٹ انتخابات کی تفصیلی خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں

مزید : قومی /اہم خبریں