سینیٹ الیکشن ، بلوچستان اسمبلی کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج سامنے آگئے

سینیٹ الیکشن ، بلوچستان اسمبلی کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج سامنے آگئے
سینیٹ الیکشن ، بلوچستان اسمبلی کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج سامنے آگئے

  

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن ) ملک میں ہونے والے سینیٹ الیکشن کے اب تک غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق صوبہ بلوچستان اسمبلی کے نتائج مکمل ہوچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کی 7 جنرل نشستوں میں سے 5 پر آزاد امیدوار جبکہ دو پر سیاسی جماعتوں کے امیدوار کامیاب ہوگئے۔ جنرل نشستوں پر آزاد امیدوار احمد خان، صادق سنجرانی، انوارالحق کاکڑ، کہدہ بابر، پشتونخواہ میپ کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار یوسف کاکڑ جبکہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مولوی فیض محمد اور نیشنل پارٹی کے محمد اکرم سینیٹر منتخب ہوگئے۔

ٹیکنوکریٹس کی 2 نشستوں میں سے ایک پر نیشنل پارٹی کے طاہر بزنجو اور دوسری پر ن لیگ کے حمایت یافتہ نصیب اللہ بازئی کامیاب ہوگئے۔ خواتین کی نشستوں پر پشتونخوا میپ کی عابدہ عظیم اور آزاد امیدوار ثنا جمالی کامیاب ہوئیں۔

واضح رہے اس اسمبلی سے اا  نشستوں کےلئے 25امیدوار میدان میں آئے تھے۔

پنجاب ،سندھ اور خیبر پختون خواہ  میں کس نے مارا میدان اور کون ہے دوسرے نمبر پر ،سینیٹ انتخابات کی تفصیلی خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں

مزید : قومی