بھولا ریکارڈ نے انتہائی شرمناک کام کردیا، پولیس نے گرفتارکرلیا

بھولا ریکارڈ نے انتہائی شرمناک کام کردیا، پولیس نے گرفتارکرلیا
بھولا ریکارڈ نے انتہائی شرمناک کام کردیا، پولیس نے گرفتارکرلیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

گجرات (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیرآباد کی رہائشی عظمیٰ اصغر دختر محمد اصغر سکنہ وزیر آباد نے تھانہ بی ڈویژن کو اطلاع دی کہ ملزمان نبیل اکرم عرف پولا ریکارڈ نے نوکری کا جھانسہ دے کر اسے اپنے گھر بلایا اور اس کے ساتھ زبردستی زیادتی کی۔ اس اطلاع پر ڈی پی او جہانزیب نذیر خان نے فوری طور پر ڈی ایس پی سٹی حافظ محمد امتیاز کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن شیراز عزیز کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دے کر ہدایت دی کہ ملزم کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔ ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن نے بہترین حکمت عملی سے چوبیس گھنٹے کے اندر ملزم کو گرفتا رکرلیا۔

ملزم نے دوران انٹیروگیشن انکشاف کیا کہ سوشل میڈیا پر اس کے کافی فالوورز ہیں جن میں سے عظمیٰ بھی ایک ہے، جسے اس نے نوکری کے لئے گجرات بلایا تھا۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

مزید : علاقائی /پنجاب /گجرات