کینیا،غلط مریض کے دماغ کاآپریشن،عملے کے 4 ارکان معطل

کینیا،غلط مریض کے دماغ کاآپریشن،عملے کے 4 ارکان معطل
کینیا،غلط مریض کے دماغ کاآپریشن،عملے کے 4 ارکان معطل

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

نیروبی(آن لائن)کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں ہسپتال کے عملے میں شامل 4افراد کو غلط مریض کے دماغ کا آپریشن کرنے کی پاداش میں معطل کر دیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کے پاس ایک مریض لایا گیا جس کے دماغ میں خون جمنے کی دجہ سے آپریشن کرنا تھا جبکہ دوسرے مریض کے سر میں سوجن ہو گئی تھی جس کے علاج کے لیے آپریشن کی ضرورت نہیں تھی لیکن حیران کن طور پر ان مریضوں کی شناخت میں غلط فہمی کی وجہ سے سوجن والے مریض کے سر کا آپریشن کر دیا گیا۔ رپورٹس کے مطابق ڈاکٹروں کو اپنی غلطی کا احساس آپریشن شروع کرنے کے کچھ گھنٹوں کے بعد ہوا،جب انھیں مریض کے دماغ میں خون جمنے کے علامات نظر نہیں آئیں۔تاہم کینیاٹا نیشنل ہسپتال کے سربراہ نے کہا کہ مریض صحتیاب ہو رہا ہے اور اس واقعے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : بین الاقوامی