شام کے مشرقی شہرغوطہ میں ہونیوالی درندگی کے ذمہ دار بشارلاسد ہیں،احتساب ہونا چاہیے:امریکہ،جرمنی 

شام کے مشرقی شہرغوطہ میں ہونیوالی درندگی کے ذمہ دار بشارلاسد ہیں،احتساب ...
شام کے مشرقی شہرغوطہ میں ہونیوالی درندگی کے ذمہ دار بشارلاسد ہیں،احتساب ہونا چاہیے:امریکہ،جرمنی 

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

واشنگٹن(آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ اور جرمن چانسلر انجیلا میرکل کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہواہے،جس میں امریکی صدر اور چانسلر انجیلا مرکل نے کہا ہے کہ مشرقی غوطہ میں پیدا انسانی بحران کے لیے شامی صدر بشار الاسد کا احتساب کرنا چاہیے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ٹیلی فون پر گفتگو میں اتفاق کیا کہ باغیوں کے زیرقبضہ اس علاقے میں حملوں کی ذمہ دار دمشق حکومت ہی ہے۔دوسری جانب اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے روس سے کہا ہے کہ وہ شامی علاقے مشرقی غوطہ میں 30 روزہ جنگ بندی پر عملدرآمد یقینی بنائے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سلامتی کونسل کی جانب سے ماسکو حکومت سے کہا گیا ہے کہ جنگی کارروائیوں میں روزانہ 5 گھنٹے کا وقفہ امدادی سامان کی ترسیل کے لیے کافی نہیں ہے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : بین الاقوامی