سینیٹ الیکشن میں خیبر پختونخوامیں پاکستان تحریک انصاف سب سے آگے

سینیٹ الیکشن میں خیبر پختونخوامیں پاکستان تحریک انصاف سب سے آگے
سینیٹ الیکشن میں خیبر پختونخوامیں پاکستان تحریک انصاف سب سے آگے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبر پختون خوا میں ہونے والے سینیٹ الیکشن میں11میں سے پاکستان تحریک انصاف 5نشستیں لے کر سب سے آگے ہے ،جبکہ مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ اور پاکستان پیپلزپارٹی کے 2,2امیدوارکامیاب ہوئے جبکہ ایک سیٹ جے یوآئی اور دوسری جماعت اسلامی کے حصے آئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کی 11سیٹوں میں سے 11 ہی کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج سامنے آگئے ہیں جس کے مطابق صوبے

سے جنر ل نشستوں سے پی ٹی آئی کے فد ا محمد،محمد ایوب اور فیصل جاوید کامیاب قرار پائے ہیں ،دوسری جانب جنرل نشست پر ہی مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ امیدوارسید محمد صابر شاہ ،جے یو آئی ف کے محمد طلحہ محمود،جماعت اسلامی کے مشتاق احمد اورپاکستان پیپلزپارٹی کے بہر مند کامیاب ہو گئے ہیں۔ٹیکنو کریٹ کی نشست پرپی ٹی آئی کی جانب سے محمد اعظم خان سواتی اور پاکستان مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ امیدوار دلاورخان کامیاب ہوئے ،جبکہ خواتین کی نشست پر پی ٹی آئی کی مہر تاج روغانی اور پی پی پی کی روبینہ خالد کامیاب رہی۔

خیال رہے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار مولانا سمیع الحق ناکام ہو گئے ہیں انہیں صرف تین ووٹ کاسٹ ہوئے۔

مزید : قومی /علاقائی /خیبرپختون خواہ /پشاور