برطانیہ میں شدید برفباری لیکن ایک گھر کی چھت پر بالکل بھی برف نہ تھی، پولیس کو شک پڑا، اندر جاکر دیکھا تو کیا کام ہورہا تھا؟ دیکھ کر آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں کیونکہ۔۔۔

برطانیہ میں شدید برفباری لیکن ایک گھر کی چھت پر بالکل بھی برف نہ تھی، پولیس ...
برطانیہ میں شدید برفباری لیکن ایک گھر کی چھت پر بالکل بھی برف نہ تھی، پولیس کو شک پڑا، اندر جاکر دیکھا تو کیا کام ہورہا تھا؟ دیکھ کر آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں کیونکہ۔۔۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں شدید برفباری کے باعث ہر گھر کی چھت برف سے ڈھکی ہوئی تھی لیکن ایک درمیان میں ایک گھر کی چھت بالکل صاف تھی جسے دیکھ کر پولیس کو شک گزرا۔ آفیسرز چیک کرنے کے لیے گھر کے اندر گئے تو وہاں ایسا کام ہو رہا تھا کہ دیکھ کر سب کی آنکھیں حیرت سے کھلی کی کھلی رہ گئیں۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق برطانوی ٹاﺅن کیگلے کے اس گھر میں جرائم پیشہ افراد بھنگ کی کاشتکاری کر رہے تھے۔ انہوں نے گھر کے چار کمروں میں سینکڑوں کی تعداد میں بھنگ کے پودے لگا رکھے تھے۔ پولیس اہلکار جب شک گزرنے پر گھر کے قریب پہنچے تو انہیں وہیں سے بھنگ کی بُو آنے لگی۔

پولیس کے مطابق اس گھر میں موجود بھنگ کی مالیت 80ہزار پاﺅنڈ (تقریباً 1کروڑ 22لاکھ روپے) ہے۔ ملزموں نے گھر میں بھنگ کے کل 322پودے اگا رکھے تھے اور انہیں حرارت دینے کے لیے گھر کے اندر ہیٹر چل رہے تھے جن کی حدت کی وجہ سے گھر کی چھت پر گرنے والی برف پگھل کر ختم ہو جاتی تھی۔پولیس آفیسر جیمز بٹرفیلڈ نے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر گھر کے اندر کی تصاویر شیئر کی ہیں۔ جیمز نے بتایا کہ جب ہم گھر میں پہنچے تو وہاں کو شخص موجود نہیں تھا۔اس گھر کے ہمسائے میں رہنے والی 44سالہ وکی واٹسن نے بتایا ہے کہ ”کچھ عرصہ قبل ہی دو لڑکوں نے یہ گھر کرائے پر لیا تھا، ان کے ساتھ کوئی خاتون یا بچے نہیں تھے۔ ہم سمجھتے رہے کہ وہ ہم جنس پرست ہوں گے تاہم مجھے پہلے ہی شک تھا کیونکہ میرا باقی سارا گھر شدید سردی کی وجہ سے انتہائی ٹھنڈا رہتا تھا لیکن ہمارا باتھ روم، جو ان کے گھر کے ساتھ ملحق تھا، وہ بہت زیادہ گرم ہوتا تھا۔“ رپورٹ کے مطابق تاحال کوئی گرفتاری نہیں ہوسکی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /برطانیہ