سینیٹ الیکشن ،ن لیگ کے 10 قومی اسمبلی کے اراکین ووٹ ڈالنے کیلئے نہیں آئے

سینیٹ الیکشن ،ن لیگ کے 10 قومی اسمبلی کے اراکین ووٹ ڈالنے کیلئے نہیں آئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینیٹ انتخاب کیلئے پولنگ کا وقت ختم ہو چکاہے اور نتائج آنے کا سلسلہ بھی ابھی جاری ہے جس کے مطابق پنجاب سے ن لیگ نے 11 نشستیں حاصل کر لی ہیں تاہم یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ن لیگ کے اراکین اسمبلی ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے آئے ہی نہیں جن کے نام بھی سامنے آ گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ(ن)کے 10 ارکان قومی اسمبلی سے غیرحاضررہے جن میں رضاحیات ہراج،نثارجٹ،طاہراقبال چودھری جبکہ مسلم لیگ(ن)کے باسط بخاری علالت کے باعث نہیں آئے۔ ان کے علاوہ ملک سلطان ہنجرا،ظفراللہ جمالی نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ جام کمال،عبدالقادربلوچ نے بھی ووٹ کاسٹ نہیں کیا ۔سابق وزیراعظم کی اہلیہ کلثوم نواز نے بطوررکن ابھی تک عہدےکاحلف نہیں اٹھایاجبکہ دوسری جانب عمران خان اور شیخ رشید بھی ووٹ ڈالنے کیلئے اسمبلی نہیں آئے ۔ایم کیوایم پاکستان کے فاروق ستارسمیت دیگر10ارکان بھی نہیں آئے۔ ق لیگ کے چودھری پرویزالہٰی بھی نہیں آئے۔

مزید :

قومی -