5 سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی اور لاش کیچڑ میں پھینک دی گئی، یہ خوفناک ترین کام کس نے کیا؟ پولیس نے تفتیش کی تو ایسا انکشاف کہ بچی کے باپ کو سب سے زوردار جھٹکا لگ گیا ،سوچ بھی نہ سکتا تھا کہ اتنا قریبی۔۔۔
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ایک 5سالہ بچی کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کرکے لاش کیچڑ سے بھری ایک دلدل میں پھینک دی گئی۔ جب پولیس نے تفتیش کی تو ایسا شخص قاتل نکلا کہ بچی کے لواحقین سوچ بھی نہ سکتے تھے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست منیسوٹا کے شہر واٹکنز میں یہ بربریت کسی اور نے نہیں بلکہ بچی کے انتہائی قریبی دوست اور ساتھی ورکر نے کی تھی۔ 27سالہ زیکرے ٹوڈ اینڈرسن نامی ملزم نے رات کے پچھلے پہر بچی کو اس کے گھر سے اغواءکیا جب وہ اپنی ماں کے ساتھ بیڈ پر سو رہی تھی۔ ملزم سوتی ہوئی بچی کوماں کے پاس سے اٹھا کر لے گیا۔
رپورٹ کے مطابق ملزم مقتولہ کے باپ کا اس قدر قریبی ساتھی تھا کہ فیملی فرینڈ بن چکا تھا اور اکثر وہ ان کے گھر آ کر رہتا تھا۔ واردات سے ایک روز قبل وہ ایک رات ان کے گھر ٹھہرا تھا۔عدالت میں ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے ایلیانا ایرٹل نامی بچی کو گھر سے دور لیجا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا، پھر اس کا گلہ دبا کر اسے قتل کیا اور اس کی لاش دلدل میں پھینک دی۔ملزم نے وہ گاڑی بھی مقتولہ کے گھر سے ہی چوری کی جس میں وہ بچی کو لے کر گیا تھا۔ اس کے خلاف تمام جرائم قبول کرنے پر عدالت کی طرف سے اسے عمر قید کی سزا سنا کر جیل بھیج دیا گیا ہے۔