ن لیگ کیلئے بڑا اَپ سیٹ ، پنجاب کی جنرل نشست سے پی ٹی آئی کے چوہدری سرور کامیاب

ن لیگ کیلئے بڑا اَپ سیٹ ، پنجاب کی جنرل نشست سے پی ٹی آئی کے چوہدری سرور ...
 ن لیگ کیلئے بڑا اَپ سیٹ ، پنجاب کی جنرل نشست سے پی ٹی آئی کے چوہدری سرور کامیاب

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پنجاب سے سینیٹ کی تمام نشستوں کے نتائج سامنے آگئے ہیں جس میں ن لیگ کو بڑے اَپ سیٹ کا سامنا کرناپڑاہے کیونکہ ن لیگ کا کلین سویپ کرنے کا دعویٰ غلط ثابت ہو گیاہے اور ایک سیٹ تحریک انصاف کے امیدوار اور سابق گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور جیتنے میں کامیاب ہو گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب سے 11 سیٹیں ن لیگ کے حمایت یافتہ امیدواروں نے حاصل کیں جبکہ پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور پنجاب سے ایک نشست حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں , چوہدری محمد سرور نے سخت مقابلے کے بعد پنجاب سے نشست جیتی ہے, انہوں نے مسلم ن کے مخالف امیدوار کے 40 ووٹوں کے مقابلے میں 44 ووٹ حاصل کئے۔اپنی کامیابی کے غیر سراکاری نتیجے کے بعد چوہدری سرور کا تحریک انصاف کے رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  کہناتھا کہ میں تمام افراد کا شکریہ اداکر چاہتاہوں اور اللہ مجھے ہمت دے اور میں پاکستان کی عوام کی خدمت کر سکوں ۔واضح رہے کہ پنجاب کی7  جنرل نشتوں پر کامیاب ہونے والے امیدواروں میں ہارون اختر خان ،ڈاکٹر آصف کرمانی،ڈاکٹر مصدق ملک، سابق ڈی آئی جی رانا مقبول احمد خان،رانا محمود الحسن، محمد زبیر گل اور چوہدری محمد سرور شامل ہیں ۔پنجاب سے ٹیکنو کریٹ کی دو نشستوں پر کامیابی حاصل کرنے والے مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ امیدواروں میں اسحاق ڈار اور  ڈاکٹر حافظ عبد الکریم شامل ہیں جبکہ خواتین کی مخصوص نشستوں پر کامیاب ہونے والی امیدواروں میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی ہمشیرہ سعدیہ  عباسی اور نزہت صادق شامل ہیں ۔اقلیتوں کی مخصوص نشست پر مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ امیدوار کامران مائیکل کامیاب قرار پائے ہیں ۔ 

مزید : اہم خبریں /قومی