دنیا کے سب سے بڑے مسلمان ملک میں بچھڑے کی پیدائش مگر اس کی شکل ایسی کہ پوری دنیا میں دھوم مچ گئی، دیکھنے کے لئے لوگوں کی قطاریں لگ گئیں کیونکہ۔۔۔

دنیا کے سب سے بڑے مسلمان ملک میں بچھڑے کی پیدائش مگر اس کی شکل ایسی کہ پوری ...
دنیا کے سب سے بڑے مسلمان ملک میں بچھڑے کی پیدائش مگر اس کی شکل ایسی کہ پوری دنیا میں دھوم مچ گئی، دیکھنے کے لئے لوگوں کی قطاریں لگ گئیں کیونکہ۔۔۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

جکارتہ(مانیٹرنگ ڈیسک) انڈونیشیاءمیں ایک گائے نے بچھڑا دیا ہے جس کی شکل ایسی ہے کہ پوری دنیا میں اس کی دھوم مچ گئی اور قرب و جوار سے لوگوں کی بڑی تعداد اسے دیکھنے کے لیے آ رہی ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق یہ عجیب الخلقت بچھڑا انڈونیشیا کے ضلع پروبولنگو میں واقع گاﺅں پینڈیل میں پیدا ہوا ہے جس ٹانگیں اور باقی پورا جسم گائے جیسا ہی ہے لیکن اس تھوتھنی گائے جیسی لمبوتری نہیں بلکہ ایرانی بلی سے مشابہہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ”ماں کے پیٹ میں کسی بیماری کے باعث نشوونما میں بگاڑ آنے کے باعث اس بچھڑے کی شکل ایرانی بلی جیسی ہوگئی۔“بچھڑے کی ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر پوسٹ کی گئی جسے دیکھ کر پوری دنیا میں صارفین حیرت کا اظہار کر رہے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ درجنوں لوگ بچھڑے کے اردگرد جمع ہیں۔ اس کے مالک کا کہنا ہے کہ ”بچھڑا چہرا مسخ ہونے کے باعث ازخود ماں کا دودھ نہیں پی سکتا۔چنانچہ ہم اسے خود دودھ پلا رہے ہیں۔“

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل انڈونیشیاءسے ایک بلی کی ویڈیو منظرعام پر آئی تھی جو انسانوں کی طرح پچھلی دو ٹانگوں پر چلتی ہے۔ اس ویڈیو نے بھی دنیا میں ہلچل مچا دی تھی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /بین الاقوامی