آدمی کے بھائی کی موت، 2 سال تک اس کی لاش گھر میں ہی چھپائے رکھی، لیکن اس حرکت کی وجہ ایسی شرمناک ترین کہ کوئی شخص تصور بھی نہیں کرسکتا
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک شخص کا بھائی انتقال کر گیا۔ اس نے اسے دفن کرنے کی بجائے 2سال تک لاش گھر میں ہی چھپائے رکھی۔ گزشتہ دنوں جب اسے گرفتارکرکے تفتیش کی گئی تو اس نے اپنی اس حرکت کی ایسی انسانیت سوز وجہ بتا دی کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق یہ ناقابل یقین حرکت برطانوی شہر لیورپول کے 69سالہ ڈونلڈپولرڈ نے کی۔ جب اسے گرفتار کرکے تفتیش کی گئی تو اس نے بتایا کہ”میرا کا بھائی معذور تھا جس پر اسے حکومت کی طرف سے امدادی فنڈ دیا جا رہا تھا۔ میں اس کی موت کے بعد بھی وہ فنڈز حاصل کرنا چاہتا تھا چنانچہ میں نے اس کی موت خفیہ رکھی اور لاش گھر میں ہی چھپائے رکھی۔“
رپورٹ کے مطابق ان دوسالوں میں ڈونلڈنے اس فراڈ کے ذریعے اپنے آنجہانی بھائی سٹیفن کے معذوری اور انکم سپورٹ فنڈز کی مد میں 23ہزا رپاﺅنڈ(تقریباً 35لاکھ روپے) حکومت سے وصول کیے۔پراسیکیوٹرز نے عدالت میں بتایا کہ ”سٹیفن کی موت یکم جنوری2015ءکو ہوئی، تب سے اس کی لاش ڈونلڈ نے گھر میں چھپا کر رکھی ہوئی تھی۔مقدمے کی کارروائی جاری ہے۔