امریکی رویئے سے عالمی تجارت کو غیر معمولی نقصان ہو گا:چین

امریکی رویئے سے عالمی تجارت کو غیر معمولی نقصان ہو گا:چین
امریکی رویئے سے عالمی تجارت کو غیر معمولی نقصان ہو گا:چین

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

بیجنگ(آن لائن)چینی حکومت نے کہا ہے کہ امریکا کے تجارتی رویے کی پیروی سے عالمی تجارت میں بحران پیدا ہوجائے گا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ترجمان چینی وزارت خارجہ نے دارالحکومت بیجنگ میں میڈیا نمائند گان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگردیگر ملکوں نے بھی امریکی طرز عمل کی پیروی شروع کر دی تو عالمی تجارت کو زبردست نقصان پہنچے گا۔رپورٹس کے مطابق اس سے قبل چین کی وزارت تجارت نے کہا تھا کہ اگر امریکہ نے چین سے المونیئم کی تجارت پر ڈیوٹی میں اضافہ کیا تو چین بھی جوابی اقدامات کرنے پر مجبور ہوگا۔واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار میں آنے کے بعد سے چین اور یورپی ملکوں کے ساتھ امریکہ کی تجارتی کشیدگی میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : بین الاقوامی