پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر عمران خان کی قریبی ترین شخصیت کامیاب، نام ایسا کہ جان کرآپ کیلئے یقین کرنا مشکل ہوجائے گا

پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر عمران خان کی قریبی ترین شخصیت کامیاب، نام ایسا ...
پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر عمران خان کی قریبی ترین شخصیت کامیاب، نام ایسا کہ جان کرآپ کیلئے یقین کرنا مشکل ہوجائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبہ خیبر پختون خوا میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے نامزد امیدوار فیصل جاوید خان غیر سرکاری اور غیر حتمی  نتائج کے مطابق کامیاب قرار دئیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں کل 11میں سے 7  نشستوں کے نتائج آ چکے ہیں جن میں3 سیٹوں پر پاکستان تحریک انصاف نے کامیابی حاصل کی ہے جبکہ 2 سیٹیں پاکستان مسلم لیگ ن ، ایک سیٹ پاکستان پیپلز پارٹی ا ور ایک سیٹ جے یوآئی ف کے حصے آئی ہے۔

واضح رہے فیصل جاوید خان پی ٹی آئی جلسوں میں کافی شہرت حاصل رکھتے ہیں جبکہ عام طور پر دیکھا گیا ہے کہ ہر جلسے میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض  وہی سر انجام دیتے ہیں جبکہ فیصل جاوید خان  ایک نجی ٹی وی چینل پر میزبانی کے فرائض بھی انجام دے رہے ہیں۔یاد رہے کہ پنجاب کی کل 12 نشستوں میں سے 11 سیٹوں پر حکمران جماعت مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ سندھ میں ’’ ایک زرداری،سب پر بھاری ‘‘ ثابت ہوئے ہیں اور صوبے کی 12 میں سے 10 نشستیں پاکستان پیپلز پارٹی نے حاصل کر لیں ہیں جبکہ ایک نشست پر مسلم لیگ فنگشنل اور ایک نشست پر ایم کیو ایم پاکستان نے کامیابی حاصل کی ہے ۔فاٹا کی چاروں نشستوں پر آزادامیدواروں نے قبضہ کر لیا ہے ۔دوسری طرف وفاق کی دو نشستوں پر مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے ۔خیبرپختونخوا میں حکمران جماعت تحریک انصاف تین نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے جبکہ مسلم لیگ ن نے 2 نشستیں کے پی کے سے حاصل کی ہیں ،کے پی کے میں خواتین کی دو مخصوص نشستوں پر پاکستان تحریک انصاف کی مہر تاج روغانی اور پیپلز پارٹی کی روبینہ خالد نے کامیابی حاصل کی ہے ۔