واٹس ایپ پر جن پیغامات سے پاکستانی سب سے زیادہ تنگ ہوتے ہیں، اب نہیں ہوں گے، سب سے شاندار فیچر آگیا، جان کر آپ کی خوشی کی بھی انتہا نہ رہے گی

واٹس ایپ پر جن پیغامات سے پاکستانی سب سے زیادہ تنگ ہوتے ہیں، اب نہیں ہوں گے، ...
واٹس ایپ پر جن پیغامات سے پاکستانی سب سے زیادہ تنگ ہوتے ہیں، اب نہیں ہوں گے، سب سے شاندار فیچر آگیا، جان کر آپ کی خوشی کی بھی انتہا نہ رہے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) واٹس ایپ پر جعلی خبروں، فرضی معلومات پر مبنی پیغامات ہر صارف کے لیے دردِ سر بنے ہوئے ہیں لیکن اب بہت جلد ہمیں ان سے نجات ملنے والی ہے کیونکہ واٹس ایپ اس کا تدارک کرنے جا رہا رہا ہے۔ انڈیا ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ نے ایک ایسا فیچر تیار کر لیا ہے جو ان غیرضروری اور ’ان چاہے‘ پیغامات کو سپام (Spam)قرار دے کر صارف کو اس کے متعلق مطلع کرے گا۔
کچھ ایسے پیغامات ہوتے ہیں جو ایک شخص تیار کرکے کسی کو بھیجتا ہے اور پھر وہ آگے فارورڈ ہوتے چلے جاتے ہیں۔ یہ نیا فیچر ایسے پیغامات کے متعلق بھی صارفین کو بتائے گا کہ وہ ان کے پاس آنے سے پہلے کتنی بار فارورڈ ہو چکے ہیں۔چنانچہ صارفین سمجھ جائیں گے کہ یہ افواہ کسی ایک نے پھیلائی ہے جو دربدر گھومتی ہوئی اب ان کے پاس آ پہنچی ہے۔جب کوئی صارف ایسے پیغام کو آگے فارورڈ کرنے لگے گا تب بھی یہ فیچر اسے بتائے گا کہ یہ پیغام پہلے بھی اتنی بار فارورڈ ہو چکا ہے۔رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ اس نئے فیچر کو ٹیسٹ کر رہی ہے اور اس کی کامیابی کے بعد یہ تمام واٹس ایپ صارفین کی ایپلی کیشنز میں مہیا کر دیا جائے گا، جس سے جعلی خبروں اور افواہوں کا جو بازار، بالخصوص پاکستان میں، گرم ہے اس سے نجات مل جائے گی۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں