مکہ مکرمہ ، محکمہ پاسپورٹ نے ایک لاکھ25ہزار سے زیادہ روہنگیا مسلمانوں کو 4 برس کے لئے مفت اقامے جاری کردیئے

مکہ مکرمہ ، محکمہ پاسپورٹ نے ایک لاکھ25ہزار سے زیادہ روہنگیا مسلمانوں کو 4 برس ...
مکہ مکرمہ ، محکمہ پاسپورٹ نے ایک لاکھ25ہزار سے زیادہ روہنگیا مسلمانوں کو 4 برس کے لئے مفت اقامے جاری کردیئے

  

مکہ مکرمہ (این این آئی)سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ کے محکمہ پاسپورٹ نے ایک لاکھ25ہزار سے زیادہ روہنگیا مسلمانوں کو 4 برس کیلئے مفت اقامے جاری کردیئے۔ 

سعودی میڈیا کے مطابق میانمارکے ڈھائی لاکھ باشندے مکہ مکرمہ ریجن میں سکونت پذیر ہیں ،ان سب کو اقامے جاری کرنے کے اقدامات کئے جا رہے ہیں جس کا آغاز 1434ھ میں کیا گیا تھا۔ اقوام متحدہ کے ادارے نے اس اقدام پر سعودی عرب کو خراج تحسین پیش کیا ،ان شہریوں کو اقامہ جاری کرنے پر متعدد ایسی سہولتیں دی جارہی ہیں جو دیگر ممالک کے شہریوں کو نصیب نہیں، وہ سرکاری سکولوں میں مفت تعلیم حاصل کرسکتے ہیں۔ انہیں روزگار بھی ترجیحی بنیادوں پر دیا جارہا ہے۔ مکہ مکرمہ محکمہ پاسپورٹ کے ترجمان کرنل محمد الحسین نے بتایا کہ روہنگیا مہاجرین کے اصلاح حال کی کارروائی 5مرحلوں پر مشتمل ہے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : عرب دنیا