سری دیوی لازوال اداکارہ تھیں :پریانکا چوپڑا

سری دیوی لازوال اداکارہ تھیں :پریانکا چوپڑا
سری دیوی لازوال اداکارہ تھیں :پریانکا چوپڑا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے سری دیوی کوانڈسٹری کی پہلی خاتون سپر سٹار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی اداکاری صلاحیتیں عمدہ اور لازوال تھیں۔

بھارتی میڈیاکے مطابق اداکارہ پریانکا چوپڑا نے کہا کہ انہیں فلموں میں کبھی بچی ، کبھی بڑی ، کبھی مزاحیہ ،سنجیدہ ،پرکشش اور گلیمر کرداروں میں عبور حاصل تھا ۔ان کی اداکاری صلاحیتیں نہایت عمدہ اور لازوال تھیں اور ہر اداکار ان جیسا بننا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ میرے اداکار بننے کی بڑی وجہ سری دیوی تھیں کیونکہ مجھے وہ بچپن سے ہی بہت پسند تھیں اور میں ان کے گانے اور فلمیں بار بار دیکھتی تھی۔سری دیوی کا شائقین کے ساتھ رشتہ بہت مضبوط تھا اور ہم سب کی خاص یادیں ان سے وابستہ ہیں۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : تفریح