اللہ تعالیٰ نے آج پھرنوازشریف کوسرخروکردیا:مریم نواز

اللہ تعالیٰ نے آج پھرنوازشریف کوسرخروکردیا:مریم نواز
اللہ تعالیٰ نے آج پھرنوازشریف کوسرخروکردیا:مریم نواز

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نوا ز نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے آج پھرنوازشریف کوسرخروکردیا ہے،ہروہ امیدوار کامیاب ہواجونوازشریف کاانتخاب تھا۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز کا سینیٹ الیکشن میں اب تک45امیدواروں میں سے 15 کی کامیابی پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھاکہ مسلم لیگ(ن)کے ارکان نے سیاست کی روایت بدل دی ہے،پارٹی کے تمام ارکان کوسلام پیش کرتے ہیں، ہروہ امیدوار کامیاب ہواجونوازشریف کاانتخاب تھا۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے آج پھرنوازشریف کوسرخروکردیاہے ، جس کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی مددہواسے کوئی سازش نہیں روک سکتی جبکہ کارکنوں نے نوازشریف اورپارٹی کاڈٹ کرساتھ دیا۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : قومی