پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کا کون سا قریبی ترین عزیز سینیٹ انتخاب جیت گیا ؟ جان کر کرکٹ شائقین بھی خوش ہو جائیں گے

پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کا کون سا قریبی ترین عزیز سینیٹ انتخاب جیت ...
پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کا کون سا قریبی ترین عزیز سینیٹ انتخاب جیت گیا ؟ جان کر کرکٹ شائقین بھی خوش ہو جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینٹ کے انتخابات کا مکمل نتیجہ سامنے آ گیاہے جس کے مطابق پنجاب سے ن لیگ اور سندھ سے پیپلز پارٹی نے میدان مارا ہے جبکہ کے پی کے سے پی ٹی آئی نے پانچ نشستیں حاصل کیں اور یوں پنجاب کی ملا کر پاکستا ن تحریک انصاف 6 سیٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے تاہم فاٹا سے فاٹا اتحاد کے آزاد امیدواروں نے چاروں سیٹیں جیت لیں ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نتائج کے مطابق فاٹا کی چار نشستوں پر کامیاب ہونے والے امیدوار ہدایت اللہ، شمیم آفریدی، ہلال الرحمان اور مرزا محمد آفریدی ہیں۔ فاتح ارکان 7 ، 7 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔
فاٹا سے سینیٹر منتخب ہونے والے مرزا محمد آفریدی دراصل پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کے چچا زاد بھائی ہیں اور کے پی کے سے سینیٹر منتخب ہونے والے ایوب آفریدی بھی جاوید آفریدی کے سسر ہیں ۔ اپنے دونوں رشتہ داروں کے سینیٹر منتخب ہونے پر پشاور زلمی کے مالک جاوید آفرید ی پیغام جاری کرتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی اور کہا کہ دونوں افراد بہترین صلاحیتوں کے حامل شخصیات ہیں اور پوری امید ہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے پاکستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -