لاہور قلندرز کوپانچویں میچ میں بھی شکست کا سامنا

لاہور قلندرز کوپانچویں میچ میں بھی شکست کا سامنا
لاہور قلندرز کوپانچویں میچ میں بھی شکست کا سامنا

  

شارجہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 10وکٹوں سے شکست دے دی ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز کی جانب سے 101رنز کے تعاقب میں پشاور زلمی کی جانب سے کامران اکمل اور تمیم اقبال میدان میں آئے اور مخالفین کی ایک نہ چلنے دی اور ہدف 13.4اوورز میں بغیر کسی نقصان کے پورا کرلیا ۔

پشاور زلمی کی جانب سے کامران اکمل نے57رنزاور تمیم اقبال نے37رنز بنائے ۔

اس سے قبلشارجہ میں اپنا پانچویں میچ کھیلنے والی لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو فخر زمان اور برینڈ ن میکولم میدان میں آئے فخر نے گزشتہ روز ریو نہ لئیے دینے جا نے کا غصہ خوب نکالا اور پشاور زلمی کے باﺅلرز کو گھماکر رکھ دیا،تاہم ان کایہ انداز زیادہ دیر تک نہ چل سکا اور وہ 17گیندوں پر30رنز بناکر چلتے بنے ان کا ساتھ برینڈن میکولم 42کے مجموعے پر پہلے ہی چھوڑ چکے تھے ،57کے مجموعے پر فخرزمان کے بعددنیش رامدین بھی بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے ۔71کے مجموعے پرآغا سلمان بھی میدان چھوڑ گئے ۔

وکٹیں گرنے کا سلسلہ 100پر آکر ختم ہوگیا۔

پشاور زلمی کی جانب سے حسن علی اور ڈیوسن نے 3,3،وہاب ریاض نے 2اور سمین گل نے ایک وکٹ حاصل کی ۔

پی ایس ایل کے سلسلے میں کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ کھیلا جائے گا جو پاکستانی وقت کے مطابق رات 9بجے کھیلا جائے گا

مزید : PSL /PSL News Update