سلمان کے محافظ ’’ شیرا ‘‘ کی تنخواہ 2 کروڑ سالانہ

سلمان کے محافظ ’’ شیرا ‘‘ کی تنخواہ 2 کروڑ سالانہ
سلمان کے محافظ ’’ شیرا ‘‘ کی تنخواہ 2 کروڑ سالانہ

  

ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان اپنے محافظ ’’ شیرا‘‘ کو سالانہ 2کروڑ روپے تںخواہ دیتے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق حال ہی میں معروف بالی ووڈ سٹارز کی جانب سے محافظوں کی دی جانے والی تنخواہ کے اعداد وشمار منظر عام پر آئے ہیں۔بالی ووڈ کے دبنگ خان کی جانب سے ان کے محافظ شیرا کو خدمات کے عوض 2 کروڑ سالانہ معاوضہ ملتا ہے۔کنگ خان کے باڈی گارڈ کا نام ’’روی ‘‘ہے جو شاہ رخ خان اور ان کے خاندان کی حفاظت کا ذمہ دار ہے۔ شاہ رخ خان اپنے محافظ کو سالانہ 2 کروڑ50 لاکھ انڈین روپے معاوضہ دیتے ہیں۔

عامر خان کے مداح بھی کروڑوں کی تعداد میں ہیں تو انہیں بھی اپنی حفاظت پر کروڑوں خرچ کرنا پڑتے ہیں۔ عامر خان کے باڈی گارڈ’’ یوراج ‘‘اس ذمہ داری کو نبھا رہے ہیں اور اس کے عوض سالانہ2 کروڑ کما رہے ہیں۔

مزید : تفریح