کیا آپ جانتے ہیں چوہدری سرور کو پنجاب اسمبلی کے کتنے ممبران نے ووٹ ڈالے؟ دیکھ کر نوازشریف غصے میں آجائیں گے کہ اتنے ووٹ انہیں ملے کیسے

کیا آپ جانتے ہیں چوہدری سرور کو پنجاب اسمبلی کے کتنے ممبران نے ووٹ ڈالے؟ دیکھ ...
کیا آپ جانتے ہیں چوہدری سرور کو پنجاب اسمبلی کے کتنے ممبران نے ووٹ ڈالے؟ دیکھ کر نوازشریف غصے میں آجائیں گے کہ اتنے ووٹ انہیں ملے کیسے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینیٹ انتخابات میں پنجاب سے ن لیگ کے حمایت یافتہ 11 امیدوار کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ ایک سیٹ پی ٹی آئی کے چوہدری سرور نے جیت لی ہے اور ن لیگ کا کلین سویپ کا دعویٰ دھر ا کا دھرا رہ گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پنجاب میں سے اپنا سینیٹر منتخب کروانا ایک بڑی جیت تصور کیا جارہاہے جبکہ عمران خان نے چوہدری سرور کو ٹیلیفون کر کے مبارک باد بھی دی تاہم اب صحافی ندیم ملک نے ووٹوں کی تعداد بھی فارم 54 کی تصویر جاری کر کے عوام تک پہنچا دی ہے جس کے مطابق چوہدری سرور کو پنجاب اسمبلی سے 44 ووٹ ملے اور وہ فارم 54 میں سب سے پہلی پوزیشن پر ہیں جو کہ ن لیگ کیلئے ایک انتہائی حیران بات ہے ۔

دوسری جانب ایک بڑا اپ سیٹ کے پی کے میں بھی دیکھنے میں آیا جہاں پیپلز پارٹی کی روبینہ خالد کامیاب قرا ر پا گئیں ہیں ۔

مزید : قومی /بین الاقوامی