کیلیفورنیا میں سڑک پار کرتے ہوئے موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد
کیلیفورنیا(آئی این پی) امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ایک چھوٹے سے شہر کے میئر نے سڑک پار کرتے ہوئے موبائل فون کے استعمال اور موسیقی سننے پر بھی پابندی لگادی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کیلیفورنیا میں ایک چھوٹے سے شہر کے میئر نے سڑک پار کرتے ہوئے موبائل فون کے استعمال اور موسیقی سننے پر پابندی لگادی۔ پہلی مرتبہ خلاف ورزی کرنے والے کو وارننگ کے بعد چھوڑ دیا جائیگا ،تاہم اگست سے ایسا کرنے والوں کو جرمانہ لگایا جائیگا لیکن پہلے جرمانے کے بعد بھی اگر کوئی شخص باز نہ آیا تو اس پر 500ڈالر کے جرمانے لگائے جائیں گے۔ راہگیروں کو ایئر فون استعمال کرنے کی بھی ممانعت ہوگی۔واضح رہے کہ اس شہر کی آبادی 38ہزار نفوس پر مشتمل ہے۔