پاکستان کے ساتھ تعلقات میں خرابی نہیں چاہتے: امریکہ 

پاکستان کے ساتھ تعلقات میں خرابی نہیں چاہتے: امریکہ 
پاکستان کے ساتھ تعلقات میں خرابی نہیں چاہتے: امریکہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(این این آئی)امریکہ کی جانب سے پاکستان کو اس بات کی یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ وہ اپنے اہم ساتھی کے ساتھ دو طرفہ تعلقات خراب نہیں کرنا چاہتا ۔
تفصیلات کے مطابق امریکا اور پاکستان کے درمیان تعلقات میں بہتری کا آغاز گزشتہ ہفتے اس وقت ہوا جب واشنگٹن کی طرف سے ڈونلڈ ٹرمپ کی سینئر ساتھی کو پاکستانی قیادت سے بات چیت کیلئے اسلام آباد بھیجا گیا تھا۔اس حوالے سے سرکاری حکام نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ اس دورے کے بعد پاکستان کی سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ آئندہ ہفتے واشنگٹن کا دورہ کریں گی اور سینئر امریکی حکام سے ملاقات کریں گی۔
اس بارے میں امریکی سٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی قائم مقام اسسٹنٹ سیکریٹری برائے جنوبی اور وسطی ایشیا الائس ویلز نے امریکی میڈیا کو بتایا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ تعلقات ختم کرنے کے بارے میں نہیں سوچ رہا، ساتھ ہی انہوں نے اسلام آباد کو اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ امریکا افغان مسئلے کے حل کیلئے پاکستان کو اہم سمجھتا ہے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں