پی ٹی آئی کے چوہدری سرور پنجاب سے کامیاب لیکن ن لیگ کے کس امیدوار کو شکست کا سامنا کرنا پڑا؟ نام سامنے آ گیا

پی ٹی آئی کے چوہدری سرور پنجاب سے کامیاب لیکن ن لیگ کے کس امیدوار کو شکست کا ...
پی ٹی آئی کے چوہدری سرور پنجاب سے کامیاب لیکن ن لیگ کے کس امیدوار کو شکست کا سامنا کرنا پڑا؟ نام سامنے آ گیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن سینٹ الیکشن میں سب سے زیادہ نشستیں لینے میں کامیاب رہی تاہم اس کا یہ دعوی کہ پنجاب میں ن لیگ کلین سویپ کرے گی عمران خان نے پورا نہ ہونے دے دیا اور پاکستان تحریک انصاف کی ٹکٹ پر چوہدری محمد سرور کامیاب ہوگئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق سینٹ الیکشن میں ہونے والے اس اپ سیٹ پرسوال اٹھتا ہے کہ ن لیگ اپنے اس دعوے میں ناکام کیوں رہی ؟اس کی وجہ یہ ہے کہ ن لیگ کے حمایت یافتہ 2  امیدوار زبیر گل اور رانا محمود الحسن ناکام رہے۔ان دونوں رہنماﺅں کا تعلق بالترتیب ملتان اور بہاولپور ڈویژن سے ہے ،ان کی سینیٹ الیکشن میں جیت کے حوالے سے  زبیر گل کی سیٹ کنفرم تھی جبکہ رانا محمود الحسن کی نشست کے حوالے سے ن لیگ پر امیدنہیں تھی لیکن آج ہونے والے انتخاب میں رانا محمود الحسن اپنی بھر پو ر مہم کرتے بھی پائے اور پھر بھی ناکام رہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق ن لیگ کی یہ شکست اصل میں جنوبی پنجاب سے شکست ہے جہاں سے منتخب ارکان نے اپنی پارٹی کے نامزد اراکین کوووٹ نہیں دئیے ،زبیر گل کے بارے کہا جاتا ہے کہ وہ تو ملک میں ہوتے بھی نہیں اس لئے وہ اتنے غیر مقبول ہیں۔

خیال رہے سینٹ الیکشن میں پنجاب سے ن لیگ کے حمایت یافتہ 13امیدوار میدان میں اترے جس میں سے 11کامیاب رہے جبکہ مجموعی اس پارٹی کے حمایت یافتہ 15اراکین سینٹر منتخب ہونے میں کامیاب رہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور