ہانگ کانگ،گھریلو ملازمہ پر تشدد،79سالہ خاتون گرفتار

ہانگ کانگ،گھریلو ملازمہ پر تشدد،79سالہ خاتون گرفتار
ہانگ کانگ،گھریلو ملازمہ پر تشدد،79سالہ خاتون گرفتار

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ہانگ کانگ(آئی این پی)ہانگ کانگ میں ایک79 سالہ خاتون کو گھریلوملازمہ پر تشدد کے الزام میں پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ملازمہ کا تعلق انڈونیشیا سے بتایا گیا ہے۔

غیرملکی میڈیاکے مطابق79سالہ وانگ تائی سن پر الزام تھا کہ اس نے اپنی گھریلوں ملازمہ کو ڈانٹ ڈپٹ اور مار پیٹ کی ،اس کا انکشاف فیس بک پر ہوا۔ وزارت خارجہ کے غیر ملکیوں کے تحفظ کے ڈائریکٹر لالو محمد اقبال نے ہانگ کانگ میں انڈونیشیا کے قونصلیٹ جرنل نے مقامی پولیس سے رابطہ کیا اور واقع کی رپورٹ طلب کی۔جس پر وانگ تائی سن کو گرفتار کرلیا گیا۔لالو اقبال کاکہنا ہے کہ اس مقدمے کی مانیٹرنگ جاری رہے گی اورمتاثرہ گھریلو ملازمہ کی امداد کی جائیگی۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : بین الاقوامی