ن لیگ کو اپنا چیئرمین سینٹ لانے کیلئے کتنے سینٹرز کی ضرورت ہے؟ ایسا دعویٰ سامنے آ گیا کہ سن کر آصف زرداری کے ہوش ہی اڑ جائیں گے

ن لیگ کو اپنا چیئرمین سینٹ لانے کیلئے کتنے سینٹرز کی ضرورت ہے؟ ایسا دعویٰ ...
ن لیگ کو اپنا چیئرمین سینٹ لانے کیلئے کتنے سینٹرز کی ضرورت ہے؟ ایسا دعویٰ سامنے آ گیا کہ سن کر آصف زرداری کے ہوش ہی اڑ جائیں گے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )ن لیگ نے سینیٹ انتخابات میں مجموعی طور پر 15 سیٹیں جیت لی ہیں جس کے بعد ان کی سینیٹ میں اراکین کی تعداد 48 ہو گئی ہے جس کے بعد اب ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کیلئے دوڑیں شروع کر دی ہیں ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے حبیب اکرم کا کہناتھا کہ ن لیگ اس وقت سینیٹ میں 48 سیٹیں حاصل کر چکی ہے جبکہ فاٹاسے عباس آفریدی کے چار سینیٹر ز منتخب ہوئے ہیں اور وہ پہلے ہی سے ن لیگ کے اتحادی ہیں اگر وہ چار سیٹس بھی ن لیگ کے پاس آ گئیں تو انہیں اپنا چیئرمین سینیٹ لانے کیلئے صرف ایک مزید سینیٹر کی ضرورت ہو گی اور بلوچستان سے جو آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں ان کا کردار اہم ہو گا ۔

حبیب اکرم کا کہناتھا کہ سینیٹ کے چیئر مین کا انتخاب آئندہ 7 روز میں کرنا ہو گا ۔ حبیب اکرم کے اس تجزیے پر حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ میرے خیال میں یہ اتنا آسا نہیں ہو گا اس پر فواد چوہدری بھی میدان میں آئے اور کہا کہ دیکھتے ہیں کہ اگر وہ سات دن کے اندر سینیٹر پورے کر لیں تو بنا لیں گے ۔

مزید : قومی /ڈیلی بائیٹس