سپریم کورٹ میں کرپشن کے کیسز کی مکمل حمایت کرتے ہیں،نیب کے ساتھ کھڑے ہیں: پنجاب بارکونسل کا اعلامیہ

سپریم کورٹ میں کرپشن کے کیسز کی مکمل حمایت کرتے ہیں،نیب کے ساتھ کھڑے ہیں: ...
سپریم کورٹ میں کرپشن کے کیسز کی مکمل حمایت کرتے ہیں،نیب کے ساتھ کھڑے ہیں: پنجاب بارکونسل کا اعلامیہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی )حکومت فوری طور پر کرپشن کرنے والے عناصر کے خلاف بلاتفریق کاروائی کرے۔سپریم کورٹ میں کرپشن کے کیسز کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔نیب جیسے ادرے کے ساتھ کھڑے ہیں۔پنجاب بار کونسل نے آل پارٹیز کانفرنس کا اعلامیہ جاری کردیا۔

پنجاب بار کونسل کے زیر اہتمام معاشرے سے کرپشن کو جڑ سے اکھاڑنے سے متعلق آل سیاسی پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماوں نے کرپشن کے متعلق اظہار خیال کیا اور کرپشن کے ناسور کو معاشرے سے اکھڑنے کا عزم کیا۔کانفرنس میں پنجاب بار کونسل نے تمام رہنماوں کی مشاورت سے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیاہے جس میں کہا گیا کہ کرپشن کے خلاف کام کرنے والے اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں۔سپریم کورٹ میں کرپشن کیسز کی سماعت کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ وکلاءنے پہلے بھی اداروں کے تحفظ کے لئے کرپشن کے خلاف جنگ لڑی ہے۔وکلاءیہ جنگ لڑتے رہیں گے۔ ڈویژنل، ضلعی و تحصیل سطح پر اینٹی کرپشن کی ذیلی تنظیموں کی تشکیل کی حمایت کرتے ہیں۔کرپشن کے خلاف ہرجگہ آواز بلند کرتے رہیں گے۔وکلاءمیں خود احتسابی کا عمل موجود ہے۔مگر اب جعلی کالے کوٹوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔جعلی وکیل عوام الناس کو دونوں ہاتھیوں سے لوٹ رہے ہیں۔کانفرنس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ حکومت فوری کرپٹ عناصر کو بے نقاب کرے۔کانفرنس میں جماعت اسلامی کے ڈاکٹر فرید احمد پراچہ،پاکستان عوامی تحریک سے محمد بلال صابر،پاکستان محافظ پارٹی سے امتیاز الحق،پاکستان تحریک انصاف کے راہنما سمیت وکلاءکے نمائندوں نے شرکت کی۔