جیو ٹی وی نے مولانا فضل الرحمان کی تصویر کے نیچے ان کا نام مولانا ڈیزل لکھ دیا اور پھر۔۔۔ وہ کام ہو گیا جو کوئی پاکستانی سوچ بھی نہ سکتا تھا

جیو ٹی وی نے مولانا فضل الرحمان کی تصویر کے نیچے ان کا نام مولانا ڈیزل لکھ دیا ...
جیو ٹی وی نے مولانا فضل الرحمان کی تصویر کے نیچے ان کا نام مولانا ڈیزل لکھ دیا اور پھر۔۔۔ وہ کام ہو گیا جو کوئی پاکستانی سوچ بھی نہ سکتا تھا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینیٹ الیکشن کے باعث پاکستان کے پورے میڈیا میں ہی ہلچل مچی ہوئی تھی اور ہر ٹی وی چینل نتیجہ سب سے پہلے دکھانا چاہتا تھا اور اس حوالے سے تجزیے کیلئے معروف صحافی بھی اپنا کردار ادا کرتے رہے تاہم اس تیز رفتار کام میں اکثر اوقات ٹائپنگ میں غلطی بھی ہو جاتی ہے اور کئی الفاظ غلط تحریر ہو جاتے ہیں جو کہ سیدھا سکرین پر چل جاتے ہیں لیکن فوری انہیں درست بھی کر لیا جاتاہے تاہم ایسی ہی ایک غلطی آج جیونیوز نے بھی کر دی اور مولانا فضل الرحمان کے نام کو ’’مولانا ڈیزل‘‘لکھا دیا اور اس کی تصویر سوشل میڈیا پر انتہائی تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہےاور صارفین ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو گئے ہیں تاہم جیو نیوز کی جانب سے اس غلطی پر معذرت کر لی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی جیونیوز پر سینیٹ انتخاب کے حوالے سے خصوصی پروگرام جاری تھا جس میں میزبانی کے فرائض رابعہ انعم انجام دے رہی تھیں اور ساتھ ساتھ سکرین پر انتخابات کا نتیجہ نشر کیا جارہاتھا جبکہ اسی دوران چینل کی جانب سے جمعیت علماءاسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی تصویر چلائی گئی اور ساتھ ہی ان کا نام بھی سکرین پر چلانے کے بجائے ’مولانا ڈیزل ‘ لکھ دیا گیا اور اس میں بھی مولانا غلط لکھا گیا ۔ عمومی طور پر عمران خان انہیں اپنی تقریروں کے درمیان اس نام سے مخاطب کرتے ہیں۔تاہم یہ ایک ٹائپو غلطی تھی جسے فوری درست بھی کر لیا گیا تھا تاہم سوشل میڈیا صارفین سب سے چار ہاتھ آگےرہتے ہیں اور انہوں نے اسے پکڑ لیا اور سوشل میڈیا پر وائرل کر دیاہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس