زینب قتل کیس کے مجرم عمران علی کے خلاف 2مزید مقدمات کے چالان انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کردیئے گئے

زینب قتل کیس کے مجرم عمران علی کے خلاف 2مزید مقدمات کے چالان انسداد دہشت گردی ...
زینب قتل کیس کے مجرم عمران علی کے خلاف 2مزید مقدمات کے چالان انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کردیئے گئے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(نامہ نگار )انسداد دہشت گردی کی عدالت میں زینب قتل کیس کے مجرم عمران کے خلاف جنسی تشدد کرکے ایک بچی کو ہلاک اور دوسری کو زخمی کرنے کے 2 الگ الگ چالان پیش کردیئے گئے ہیں۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج سجاد احمد کے روبرو قصور میں 7سالہ کائنات بتول اور 6سالہ نور فاطمہ کو جنسی تشدد کا نشانہ بنانے والے مجرم عمران علی کے خلاف 2 الگ الگ چالان پراسیکیوٹرعبدالروف وٹو اور حافظ اصغرعلی نے پیش کئے، ملزم پرالزام ہے کہ اس نے قصورمیں کائنات بتول کو اغوا ءکرکے جنسی تشدد کا نشانہ بنایا، بچی ابھی تک چلڈرن ہسپتال میں کومے میں ہے ، مقدمہ کائنات کے والد احسان الہی کی رپورٹ پر درج کیا گیا، دوسرا مقدمہ 6سالہ نور فاطمہ کا ہے جس کو عمران نے تشدد کر کے ہلاک کر دیا،مقدمہ والد مصطفی کی رپورٹ پر درج کیا گیا ،دونوں چالانوں پر فاضل جج ملزم کی طلبی کے احکامات جاری کریں گے ،ان کی سماعت کوٹ لکھپت جیل میں ہو گی۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور