چین کی جانب سے افغانستان کے مقامی شہریوں کو سامان کا عطیہ

چین کی جانب سے افغانستان کے مقامی شہریوں کو سامان کا عطیہ
چین کی جانب سے افغانستان کے مقامی شہریوں کو سامان کا عطیہ

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کابل (آئی این پی ) چین نے افغانستان کے مقامی شہریوں کو سامان کا عطیہ دے دیا ۔

چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق افغانستان میں مقیم چینی سفارتخانے نے کابل کے مغرب میں واقع ایک کچی آبادی کے لیے سامان کا عطیہ دیا جو سکولوں میں سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے استعمال ہوگا، ان اشیا میں میزیں ،کرسیاں،کمپیوٹر،سٹیشنری سمیت کچھ روزمرہ اشیا بھی شامل ہیں۔منصوبے کے مطابق ان اشیا کا کچی آبادیوں میں سکولوں کی سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔افغانستان میں چینی سفیر لیو جن سونگ نے کہا کہ یقین ہے کہ یہ اشیا مقامی تعلیم اور معیشت کی ترقی کے لیے مددگار ثابت ہوں گی۔

چین کے روایتی تہوار یوان شیاو تہوار کے موقع پر ہمیں امید ہے کہ ہم مقامی عوام کے ساتھ تہوار کی خوشیاں شیئر کریں گے اور اپنی صلاحیت کے مطابق کچھ کام کرتے ہوئے مشکلات کا شکار مقامی شہریوں کے بندوبست میں افغان حکومت کی مدد کر سکیں گے۔حالیہ برسوں میں افغان سیکیورٹی صورتحال میں عدم استحکام کی بدولت بہت سے لوگ مجبوراًگھر وں سے فرار ہو کر کابل پہنچ گے ہیں۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : بین الاقوامی