فلم ’’ بجرنگی بھائی جان ‘‘چین کے سینما گھروں میں ریلیز
فلم ’’ بجرنگی بھائی جان ‘‘چین کے سینما گھروں میں ریلیزبیجنگ (اے این این )فلم بجرنگی بھائی جان چین کے سینما گھروں میں ریلیز کردی گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان کی بلاک بسٹر فلم بجرنگی بھائی جان چینی زبان میں لٹل لولیتا منکی گاڈ انکل کے نام سیچین کے تمام سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کردی گئی ہے ۔فلمی پنڈتوں کا کہنا ہے کہ فلم چین میں بھی اچھا آغاز کرے گی ،کبیر خان کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم بجرنگی بھائی جان2015میں ریلیز کی گئی تھی جس میں سلمان خان اور کرینہ کپور نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔فلم کی دیگر کاسٹ میں نواز الدین صدیقی اور چائلڈ سٹار ہرشالی لہوترا شامل ہیں۔ فلم بجرنگی بھائی جاننے باکس آفس پر 320.34 کروڑ کا بزنس کیا تھا۔