پی ایس ایل میں ہیٹ ٹرک ،پہلے غیر ملکی کھلاڑی عمران طاہر

پی ایس ایل میں ہیٹ ٹرک ،پہلے غیر ملکی کھلاڑی عمران طاہر
پی ایس ایل میں ہیٹ ٹرک ،پہلے غیر ملکی کھلاڑی عمران طاہر

  

شارجہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملتان سلطانز نے جہاں آج کوئٹہ گلیڈئیٹرز کو شکست دے کر اہم کامیابی سیمٹی تو دوسری جانب اپنی کمال باﺅلنگ سے پاکستانی نژاد ساﺅتھ افریقن باولر عمران طاہر نے ہیٹ ٹرک کرکے پاکستان سپرلیگ میں کسی بھی غیر ملکی کھلاڑی کی جانب سے پہلی بار یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے اب تک کے سب سے کامیاب بولرز ملتان سلطانز کے لیگ سپنر عمران طاہر نے کوئٹہ گلیڈی ایٹر ز کے خلاف ہیٹ ٹرک کر لی،انہوں نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف 16ویں اوور کی دوسری گیند پر حسان خان کو کلین بولڈ کیا اور اگلی ہی گیند پر انہوں نے نئے آنے والے کھلاڑی جان ہیسٹنگز کو بھی بولڈ کردیا۔ملتان سلطانز کے لیگ سپنر نے اپنے اوور کی چوتھی گیند پر راحت علی کو ایل بی ڈبلیو کر کے نا صرف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 102 رنز تک محدود کر دیا بلکہ انہوں نے پاکستان سپر لیگ میں اپنی پہلی اور ٹورنامنٹ کی تیسری ہیٹ ٹرک بھی مکمل کی۔

واضح رہے ملتان سلطانز نے کوئٹہ کے خلاف میچ میں نو وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔

مزید : PSL /PSL News Update